وہ کونسے پانچ انبیاء علیہ السلام ہیں جن کے نام اللہ پاک نے ان کی پیدائش سے پہلے ہی بتا دیے تھے؟
ساتھ حوالہ ضرور دیں۔
وہ کونسے پانچ انبیاء علیہ السلام ہیں جن کے نام اللہ پاک نے ان کی پیدائش سے پہلے ہی بتا دیے تھے؟
ساتھ حوالہ ضرور دیں۔
janab zakariya (a..s)
janab eesa (a.s)
quran majeed main hy
حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہ السلام
ان کا ذکر بھی قرآن مجید میں ہے
جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیر بعد اولاد ہوئی تو بی بی سارہ نے تعجب کیا
سورہ ھود، آیت نمبر 71، پارہ نمبر 12
وَامْرَاَتُهٗ قَاۗىِٕمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنٰهَا بِاِسْحٰقَ ۙ وَمِنْ وَّرَاۗءِ اِسْحٰقَ يَعْقُوْبَ 71
Last edited by taib; 30th July 2012 at 04:09 PM. Reason: فونٹ
[SIGPIC][/SIGPIC]
حضرت آدم علیہ السلام
جن کی پیدائش کے بعد اللہ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو
اس کے لیے تو شاید حوالہ کی ضرورت نہیں ہو گی سورہ بقرہ سے ہی اس قصہ کا آغاز ہے
ابھی تک مکمل درست جواب نہیں آیا
جو نام میں نے لکھے ہیں ان کا حوالہ میں نے قرآن مجید سے دیا ہے
حضرت آدم علیہ السلام
وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰۗىِٕكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْٓا اِلَّآ اِبْلِيْسَ ۭ اَبٰى وَاسْتَكْبَرَ ڭ وَكَانَ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ 34
اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کے آگے سجدہ کرو تو وہ سب سجدے میں گِر پڑے مگر شیطان نے انکار کیا اور غرور میں آ کر کافر بن گیا (سورہ بقرہ آیت 34 )
(حضرت آدم جن کی پیدائش سے پہلے فرشتوں سے اس کا نام لیا گیا)
حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہ السلام
وَامْرَاَتُهٗ قَاۗىِٕمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنٰهَا بِاِسْحٰقَ ۙ وَمِنْ وَّرَاۗءِ اِسْحٰقَ يَعْقُوْبَ71اور ابراہیم کی بیوی (جو پاس) کھڑی تھی ہنس پڑی تو ہم نے اس کو اسحاق اور اسحاق کے بعد یعقوب کی خوش خبری دی ۔( سورہ ھود آیت 71)
(حضرت اسحٰق اور حضرت یعقوب علیہ السلام جن کی خوشخبری فرشتے اس وقت لے آئے جب وہ قوم لوط علیہ السلام کی طرف اللہ کا عذاب لائے تھے،)
حضرت یحیٰ علیہ السلام
يٰزَكَرِيَّآ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمِۨ اسْمُهٗ يَحْــيٰى ۙ لَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا 7
اے زکریا! ہم تم کو ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحیٰی ہے اس سے پہلے ہم نے اس نام کا کوئی شخص پیدا نہیں کیا (سورہ مریم آیت 7)
(حضرت یحیٰ علیہ السلام جس کی خوشخبری ان کے والد حضرت زکریا علیہ السلام کو دی گئی اور ترجمہ میں لکھا ہے کہ ایسا نام کا شخص پہلے پیدا نہیں ہوا)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام
اِذْ قَالَتِ الْمَلٰۗىِٕكَةُ يٰمَرْيَمُ اِنَّ اللّٰهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُ ڰ اسْمُهُ الْمَسِيْحُ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيْهًا فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ 45ۙ
جب فرشتوں نے کہا اے مریم! اللہ تجھ کو ایک بات کی اپنی طرف سے بشارت دیتا ہے اس کا نام مسیح عیسیٰ بیٹا مریم کا ہوگا دنیا اور آخرت میں مرتبے والا اور اللہ کے مقربوں میں سے ہو گا
حضرت عیسیٰ علیہ السلام جن کی خوشخبری بی بی مریم کو دی گئی جب فرشتوں نے ان کو کہا
hazrat muhammad saw
آپ کا جواب بالکل غلط ہے ورنہ حوالہ دیں
اور دوسری بات یہ ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام احمد جس کا ذکر قرآن میں ہے جس کی بشارت حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دی ہے
وہ نام واقعی مجھ سے رہ گیا ہے۔ مگر چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی اسم گرامی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی مشہور ہے
حضرت محمد ﷺ۔۔۔ ۔ وَ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ
سورۃ الصف کی آیت نمبر6
يحيى عليه الصلاة و السلام
{ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلاَمٍ اسْمُہُ يَحْيَى }
سورۃ مریم کی آیت نمبر 7
عيسی عليه الصلاة و السلام
إِنَّ اللَہ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِنْهُ اسْمُهُ المَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ
[ هود: 71 ]آل عمران: 45
اسحاق عليه الصلاة و السلام
يعقوب عليه الصلاة و السلام
فَبَشَّرْنَاهَا بِإِسْحَاقَ وَ مِنْ وَرَاءِ إِسْحَاقَ يَعْقُوبَ
Bookmarks