Quote *I*am*Aini* said: View Post
السلامُ علیکم
صبح سویرے ویسے ہی آنکھ کھلی تو سوچا کہ آئی ٹی دُنیا پہ حاضری دے لوں اور جب ویب سائیٹ کھولی تو سب سی پہلی نظر میگزین پہ پڑی اور جھٹ پٹ پڑھنا سٹارٹ کر دیا
سب سے پہلے تو آئی ٹی دُنیا میگزین ٹیم کے تمام ممبرز کا بیحد شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جن کی انتھک محنت سے ہم تک اتنا پیارا میگزین پہنچا
ٹائٹل پیج بہت اچھا ڈیزائین کیا نیٹ رائیڈر بھائی نے لیکن تھوڑا سا ہیوی کر دیا مطلب اگر اس پہ اتنا زیادہ لکھا ہوا نہ ہوتا زیادہ جازبِ نظر ہوتا لیکن اوور آل بہت ہی اچھا کام کیا نیٹ رائیڈر بھائی نے
توقیر بھائی۔ فاطمہ آپی اور ڈاکٹر رانا بھائی کے بنائے گئے سب ٹائٹل ایک سے بڑھ کہ ایک تھے خصوصا توقیر بھائی کا سمپل مگر بیحد پیارے ڈیزائین کی داد نہ دینا نا انصافی ہو گی
ویلڈن توقیر بھیا

٭٭٭٭٭٭
تلاوتِ کلام پاک۔ حدیث نبوی۔ حمدِباری تعالیٰ اور نعت رسولِ مقبول کی تعریف کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں بس اتنا کہوں گی کہ بہت خوب اور یہ سب شئیر کرنے پہ شہزاد بھائی۔ نیٹ رائیڈر بھائی۔ آئیٹی بوائے بھائی۔ تمریز بھائی کا بیحد شکریہ
٭٭٭٭٭٭
سفیان بھائی کی تحریر ماہِ رمضان اور اس کے تقاضے ایک بہت اچھی تحریر تھی۔ ویلڈن
٭٭٭٭٭٭
شہزاد بھائی کی تحریر جب محمدی مجمع میں آئے ایک بہت ہی زبردست اور ایمان افروز تحریر تھی لیکن ایک بات پہ تھوڑا سا کنفیوژن ہے وہ یہ کہ کیا محمدی کے ساتھ بھی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھا جائے گا؟؟؟
محمدی تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی کو کہا جاتا ہے نا۔۔۔؟؟؟
میرے خیال سے تو نہیں لکھا جائے گا اس بارے میں آپ لوگ میری کنفیوژن دور کر دیں تو شکر گزار ہوں گی
اس کے علاوہ یہ مکمل واقعہ کنٹیسٹ سیکشن میں بھی شئیر ہو چکا ہے
لنک
اور میں نے بھی جہاں جہاں یہ واقعہ پڑھا ہے وہاں جنت کی چابی کا جواب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بجائے کلمہ طیبہ لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہی پڑھا ہے امید ہے شہزاد بھائی یا تو میری تصحیح فرمائیں گے یا اپنی
٭٭٭٭٭٭
عبیر بھائی کی تحریر رمضان المبارک کو پانے والے بہت ہی عمدہ اور زبردست تحریر رہی
ہم واقعی خوش قسمت ہیں کہ اللہ پاک نے ہمیں اتنی رحمتوں اور برکتوں والے مہینے سے نوازا
٭٭٭٭٭٭
باسط کنگ بھائی نے ریفرنس کے ساتھ احادیث کی روشنی میں رمضان المبارک کے مقاصد کو بہت ہی اچھی طرح اُجاگر کیا
ویلڈن باسط بھائی
٭٭٭٭٭٭
فاطمہ آپی کا سافٹ وئیر ریویو زبردست
اور اس کو پڑھ کہ میرے ذہن میں ایک زبردست سا آئیڈیا بھی آیا ہے
میں ابھی ماما اور بابا کا نام لکھ کر اس کو لائٹنگ افیکٹ دوں گی
اور جب گھر بات ہو گی تو بتاؤن گی ماما بابا میں نے آج آپ کا نام روشن کر دیا

٭٭٭٭٭٭
حماد بھائی خلافِ معمول اس مرتبہ سنجیدہ روپ میں نظر آئے لیکن ان کی سنجیدہ تحریر بھی اپنے اندر ایک زبردست انداز لئے ہوئے تھی
ایک چیز کی تصحیح کرنا چاہوں گی کہ پاکستان اسلامی یعنی قمری سالوں کے حساب سے 66 نہیں بلکہ 67 سال کا ہو جائے گا
قمری سال تقریبا 355 دن کا ہوتا ہے اور عیسوی سال تقریبا 365 دن کا اس طرح دونوں میں تقریبا 10 دن کا فرق ہوتا ہے اور تقریبا 35 سال کے عرصے میں قمری سال عیسوی سال سے ایک سال زیادہ بڑھ جاتا ہے
اور اس سے قبل 1978 اور 1979 میں بھی رمضان المبارک اگست کے ماہ میں آیا تھا
اوور آل ایک بہت ہی زبردست اور سبق آموز تحریر
٭٭٭٭٭٭
پاکستان کا قومی پرچم اور قومی ترآنہ حسیب بھائی کی ایک زبردست انفارمیٹو تحریر تھی
بہت خوب حسیب بھائی
٭٭٭٭٭٭
یومِ آزادی اس مرتبہ کچھ ایسے منائیں ویلڈن شہزاد بھائی
آپ نے ایک ایسے ٹاپک پہ لکھا جس پہ اگر نہ لکھا جاتا تو میگزین کے ساتھ زیادتی ہوتی
چودہ اگست کے حوالے سے بہت ہی اچھی تحریر
٭٭٭٭٭٭
محمد عثمان سلیم بھائی کی تحریر 14 اگست 1947 ایک بہت اچھی تحریر تھی
ویلڈن عثمان بھائی
٭٭٭٭٭٭
کتنا مشکل ہے فاصلہ رکھنا
نعت کو حمد سے جرا رکھنا
ویلڈن حسیب بھائی آپ کی تحریر نعت گوئی کا مختصر جائزہ ایک بہت ہی عمدہ تحریر ہے
زبردست
٭٭٭٭٭٭
خرم فاروق بھائی اور درویش بھائی نے بہت ہی اچھے ریویوز دئیے
بہت خوب گرین کپل
٭٭٭٭٭٭
تھری جی کے موضوع پہ حسیب بھائی نے ایک بہت ہی معلوماتی تحریر لکھی لیکن اس میں کئی جگہ ٹیکنالوجی کو تیکنالوجی لکھا گیا ہے
ایک آدھ مرتبہ ہوتا تو شاید میں ٹائپنگ ایرر سمجھ کہ چھوڑ دیتی لیکن اب نہ بابا نہ۔۔۔۔کوئی کمپرومائز نہیں
یا تو اردو میں تکنیک لکھا جاتا ہے یا پھر انگلش میں ٹیکنالوجی
امید ہے بُرا نہیں منائیں گے اور آئیندہ خیال رکھیں گے
اوور آل ایک بہت ہی عمدہ اور انفارمیٹو تحریر
٭٭٭٭٭٭
اقبال اور تحریکِ آزادی کے موضوع پہ حماد بھائی نے خوب لکھا اور ایک بات معلوم ہوئی کہ حماد بھائی حافظِ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال کی شاعری کی کتابوں کے بھی حافظ ہیں
٭٭٭٭٭٭
نقاب کشائی کے متعلق کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہو گا

اس لئے کچھ کہے سنے بغیر اگلی تحریر کی طرف چلتے ہیں اوور آل ایک اچھی کاوش
٭٭٭٭٭٭
سید توصیف عباس گیلانی کی تحریر عورت پڑھ کر ہنسی روکنا مشکل ہو گیا
بہت خوب توصیف بھائی
بہت خوب
٭٭٭٭٭٭
اسماء آپی نے آٹھ زبردست کھانے پینے کی چیزوں کی ترکیبیں لکھ کر روزہ لگوا دیا ہے
بہت زبردست تحریر اسماء آپی کی
اسماء آپی آپ نے یہ سب ٹرائی تو ضرور کئے ہوںگے نا۔۔۔؟؟؟
اور بہت اچھے بناتی بھی ہوں گی۔۔۔؟؟؟
تو پھر کب میری دعوت کر رہی ہیں۔۔۔؟؟؟
جلدی بتائیے گا
٭٭٭٭٭٭
سائلنٹ جان بھائی المعروف خاموش بچے نے ایک زبردست ایڈ آن کا ایک بہت ہی اچھا ریویو پیش کیا
گریٹ شئیرنگ
٭٭٭٭٭٭
اور سب سے آخر میں غالب اعوان بھائی کی انٹری ایک چھوٹی سی ملاقات ایک زبردست اور مسکراتی ہوئی تحریر
بہت ہی اچھا لکھا غالب بھائی نے
٭٭٭٭٭٭
اب آتی ہوں ووٹنگ فار رینک کی طرف
سب تحریریں ایک سے بڑھ کر ایک تھیں
جس کی تحریر کا نام نہ لیا اس نے منہ پھُلا لینا ہے

لیکن امید ہے کہ باقی ساتھی بُرا نہیں مانیں گے اور نیکسٹ ٹائم اور زیادہ اچھا لکھ کر رینک حاصل کریں گے
مکمل ایمان داری اور ہر لحاظ سے غیر جانب داری کرتے ہوئے میرے ووٹ یہ ہیں
٭٭٭٭٭٭
فرسٹ۔۔۔عورت۔۔۔سید توصیف عباس گیلانی
سیکنڈ۔۔۔رمضان۔اگست اور ہماری ذمہ داری۔۔۔آئی آیم حماد
تھرڈ۔۔۔نقاب کشائی۔۔۔آئی ایم عینی

شکریہ سسٹر۔
جو غلطی آپ نے بتائی ہے، وہ شاید پروف ریڈنگ میں ہو گئی ہے۔ لیکن آپ نے درست ہی وضاحت کی ہے۔

میں نے جو لائنیں لکھ کر ارسال کی تھیں ، وہ کچھ یوں تھیں۔ کاپی پیسٹ کر رہا ہوں۔:۔

ہمیں اس بات کی دور دور تک خبر ہی نہیں کہ اسلامی سال یعنی قمری سال کے حساب سے تو ہمارا پیارا پاکستان پینسٹھ نہیں سرسٹھ برس کا ہو چکا ہے۔ قمری سال عام طور پر شمسی سال سے تقریباً دس دن چھوٹا ہوتا ہے۔ اور یوں پینسٹھ شمسی سال گزرنے کے دوران سرسٹھ قمری سال بیت چکے ہیں۔ اور اسلامی لحاظ سے ماشاءاللہ یہ مملکت خداداد سرسٹھ برس کی ہو چکی ہے" بلال اور دیگر دونوں طالب علم اس حیرت انگیز اور خوبصورت انکشاف پر حیرت زدہ دکھائی دے رہے تھے۔

بہر حال چھیاسٹھ کیسے ہو گیا پروف ریڈنگ میں، اس کی فکر نہ کریں۔ ہو جاتا ہے کبھی کبھار۔

پچھلی بار بھی تیزی میں ایک خبر کی ہیڈنگ میں شہزاد اقبال کا اور نیچے رائیڈر پا جی کا نام آ گیا تھا۔


اتنے ڈھیر سارے مواد کے ہوتے ہوئے ایسی غلطیاں بڑے سے بڑے میگزینز میں بھی ہو جاتی ہیں اور ہوتی رہتی ہیں۔


لیکن میرے ولوں (میری طرف سے ) نہیں ہوئی۔


بلکہ آپ کی پوسٹ کے بعد دوبارہ تھریڈ پڑھا پہلے۔ وہاں چھیاسٹھ لکھا تھا۔ پھر حیران ہو کر وہ فائل دیکھی جو ارسال کی تھی۔ وہاں سرسٹھ ہی لکھا تھا۔



بہت بہت شکریہ ایک بار پھر۔ اور دوسری تحریر پسند کرنے کا بھی شکریہ۔ اقبال کے بلاشبہ مسلمانوں پر بے پناہ احسانات ہیں۔ ہم سمجھنے کی کوشش کریں تو ہی ۔