[IMG]http://i939.***********.com/albums/ad238/iamhummad/royetehalaal.jpg[/IMG]
[IMG]http://i939.***********.com/albums/ad238/iamhummad/royetehalaal2.jpg[/IMG]
[IMG]http://i939.***********.com/albums/ad238/iamhummad/royetehalaal.jpg[/IMG]
[IMG]http://i939.***********.com/albums/ad238/iamhummad/royetehalaal2.jpg[/IMG]
افففف اتنی گاڑی ریسرچ
ویسے بھائی شریعت کے مطابق تو 29 وے دن چاند دیکھنا بنتا ہے۔
فیصلہ تو تب ہی ہونا چاہیئے نا۔
اس طرح پہلے سے بات کرنا زیادتی نہیں۔کیونکہ جب ایک بات ہوئی نہیں ابھی اس کا کیسا پتہ چل گیا۔
اور دلوں میں شکوک و شہبات جنم لیں۔
ارے نہیں بھائی فلکیات پورا ایک علم ہے۔
یہ فیصلہ نہیں اندازہ ہے۔
اس میں یہ الفاظ بھی آپ کو نظر آئیں گے کہ اگر ٹھوس دلائل اور شہادتیں ملیں تو ان کی تفصیلات کو اچھی طرح نوٹ کر لیا جائے تا کہ ہم اپنی تحقیق میں مزید بہتری لا سکیں۔
اس میں شکوک و شبہات والی کوئی بات نہیں۔ یہ محض ایک اندازہ ہے۔ اوراندازہ غلط بھی ہو سکتا ہے۔ جس طرح محکمہ موسمیات والے اندازہ لگاتے ہیں کہ موسم ایسا رہے گا، ویسا رہے گا۔ اسی طرح یہ بھی فلکیات کے علم کی بنیادپر ایک اندازہ ہی ہے۔ جو کہ کافی محنت کے بعد تیار کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ نہ تو حتمی ہے اور نہ ہی اسی حتمی کہا گیا ہے۔ بلکہ جامعتہ الرشید والے بذات خود ہر انتیس تاریخ کے بعد چاند دیکھنے کا باقاعدہ خود بھی اہتمام کرتے ہیں۔ اور اپنی اس تحقیق کے باوجود وہ اس سال بھی مکمل انتظامات کے ساتھ روئیت ہلال کا انتظام کریں گے۔ کیونکہ تحقیق علم کے لئے ہے اور عید کا فیصلہ تو محض اصل روئیت پر ہی ہوگا نا۔
achi info hay wese agar 29 ki jaga 30 ka razan ho to hamen zaida sawab ka moka milay ga
hy k nhe?
hmmmmmmmmmm thnx 4 sharing
جب معصوم سڑک سے چاند دیکھے گا تو ٹی وی پر کیوں خبر نشر ہوگا کے ہلال کمیٹی نے چودہ اگست کا چاند دیکھ لیا کل 15 اگست ہے۔۔۔وہ
کیوں اتنی موٹی موٹی تنخواہیں لے رہے ہیں؟
بہت اچھی معلومات شیئر کی گئی ہیں بہت شکریہ
ویسے یہ پاکستان ہے یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔ کبھی کھبی وہاں سے بھی آڈر آجاتا ہے پھرررررر۔
ماضی میں ایسا ہو چکا ہے ایک دفعہ تو کئی لوگوں نے بعد میں قضا رکھی تھی ایک روزے کی اور کچھ نے تو سرکاری عید والے دن
محکمہ موسمیات کی بھی ابھی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی ہے کہ چاند کی پیدائش اٹھارہ اگست کو ہوگی ۔ لیکن غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر اتنی ہوگی ہی نہیں کہ برہنہ آنکھ سے اس کو دیکھا جا سکے۔ اس لئے "غالب امکان" یہی ہے کہ چاند انیس اگست کو نظر آئے گا۔ اور عید الفطر پاکستان میں بیس اگست دو ہزار بارہ کو ہوگی۔
بھائی روزہ رکھنا بلا شبہ ایک بہت بڑی عبادت ہے
لیکن عید کا دن بھی ایک عظیم دن ہے۔۔اور اس دن روزہ نہ رکھنا بھی ایک بڑی عبادت ہے۔
اصل میں اسلام نام ہے اللہ کا حکم ماننا
نہ روزہ رکھنا عبادت۔۔نہ روزہ چھوڑنا عبادت۔۔بلکہ اللہ کا حکم ماننے کا نام ہے عبادت
دیکھو رمضان میں اللہ نے حکم دیا کہ روزہ رکھو۔۔تو اب روزہ رکھنا عبادت
اور عید کے دن اللہ نے فرمایا کہ روزہ نہ رکھو۔۔تو اب عید کے دن روزہ نہ رکھنا عبادت
پیارے خاموش بچے
ذرا یہ تو دیکھو کہ یہ تحقیق ایک مؤقر ادارے کی طرف سے شائع ہوئی ہے۔ماشاء اللہ اس ادارے کے علماء کو عالم اسلام میں ایک وقعت حاصل ہے۔اور ان علماء کے پیش نظر اسلامی تعلیمات بھی رہتی ہے۔
اور اس ادارے میں فلکیات کا علم مفتی رشید احمد لدھیانوی ؒ کے زیرِ نگرانی شروع ہوا تھا۔اور ماشاء اللہ حضرت مفتی صاحبؒ کو بھی اللہ تعالی نے فلکیات میں بہت صلاحتیں عطا فرمائی تھی، اور پاکستان کے بڑے بڑے ماہر فلکیات بھی کبھی کسی مسئلے میں الجھتے ہیں تو آج بھی اس ادارے کے ماہر فلکیات علم علماء سے رجوع کرتے ہیں۔
اور فلکیات کے نظام کا مطالعہ کرکے کسی چیز کا اندازہ لگانا اور پھر اس کو شائع کرنا ، یہ کوئی شکوک وشبہات کی بات نہیں۔
اور ان علماء کی نظر میں وہ مشہور حدیث بھی رہتی ہے، جس میں حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ
“ چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر افطار (عید) کرو”
Bookmarks