Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 15

Thread: شب قدر کی فضیلت قرآن کی روشنی میں

  1. #1
    sheri's Avatar
    sheri is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd August 2015 @ 06:52 PM
    Join Date
    23 Nov 2008
    Location
    App ke dil main rehta hoon ,,
    Gender
    Male
    Posts
    4,231
    Threads
    355
    Credits
    0
    Thanked
    104

    Default شب قدر کی فضیلت قرآن کی روشنی میں



    شب قدر کی فضیلت قرآن کی روشنی میں
    إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ تَنَزَّلُ الْمَلاَئِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ سَلاَمٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْر ﴿سورة القدر﴾

    ترجمہ: ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل کیا، تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟ شب قدر ایک ہزار راتوں سے بہتر ہے، اس دن فرشتے اور روح امین﴿جبرئیل علیہ السلام﴾اپنے رب کی اجازت سے ہر حکیمانہ حکم لے کر نازل ہوتے ہیں، یہ سلامتی والی ﴿رات﴾ فجر کے طلوع ہونے تک رہتی ہے۔
    إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُبَارَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ ۔ فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيم﴿سورہ الدخان: ۳،۴﴾

    بلاشبہ ہم نے اس (کتاب حکیم) کو ایک بڑی ہی بابرکت رات ﴿شب قدر﴾ میں ہی اتارا ہے کہ ہمیں بہرحال خبردار کرنا ہے،جس میں فیصلہ کیا جاتا ہے ہر حکمت والے کام کا.
    شب قدر کی عبادت سے پچھلے گناہ معاف ہوجاتے ہیں:

    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " َمَنْ قَامَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ﴿صحیح بخاری، كتاب فَضْلِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ،باب فَضْلِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ،
    صحیح مسلم کتاب صلاة المسافرین و قصرہا ، باب الترغيب في قيام رمضان وهو التراويح ﴾

    ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص شب قدر میں ایمان کی حالت میں ثواب کی نیت سے قیام کرے گا تو اس کے پچھلے گناہ معاف ہوجائیں گے۔

    شب قدر کی تعیین:
    عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إِنِّي أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ ثُمَّ أُنْسِيتُهَا أَوْ نُسِّيتُهَا فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ فِي الْوَتْر )
    صحیح بخاری، كتاب صلاة التراويح،باب إلتماس ليلة القدر في السبع الاواخر

    ترجمہ: ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے وہ رات دکھائی گئی تھی مگربھر بھلا دیا گیا، لہذا اب تم اسے رمضان کی آخری طاق راتوں میں تلاش کرو۔

    شب قدر کو آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرنے کا حکم

    عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال: "تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْوِتْرِ مِنْ الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ" )صحیح بخاری، كتاب صلاة التراويح، 4 - باب تحري ليلة القدر في الوتر من العشر الأواخر, مسلم في الصيام باب استحباب صوم ستة أيام من شوال

    ترجمہ: عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شب قدر کو رمضان کی آخری دس طاق راتوں میں تلاش کرو۔
    عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجَاوِرُ فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ وَيَقُولُ تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ
    صحیح بخاری، كتاب صلاة التراويح، باب تحري ليلة القدر في الوتر من العشر الأواخر

    عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے تھے، اور کہتے تھے کہ شب قدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔

    شب قدر کو آخری سات راتوں میں تلاش کرنے کا حکم

    عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قال، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " مَنْ كَانَ مُتَحَرِّيهَا فَلْيَتَحَرَّهَا فِي السَّبْعِ الأَوَاخِر"
    صحیح بخاری، كتاب صلاة التراويح،باب إلتماس ليلة القدر في السبع الاواخر

    ترجمہ: ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس کو ﴿شب قدر ﴾ کی تلاش کرنی ہو آخری سات راتوں میں تلاش کرے۔

    شب قدر کے ۲۷ ویں رات میں تلاش کرنے کا بیان:

    عن زر قال : سمعت أبي بن كعب يقول والله إني لأعلم أي ليلة هي هي الليلة التي أمرنا بها رسول الله صلى الله عليه و سلم بقيامها هي ليلة صبيحة سبع وعشرين وأمارتها أن تطلع الشمس في صبيحة يومها بيضاء لا شعاع لها
    ﴿صحیح مسلم کتاب صلاة المسافرین و قصرہا ، باب الترغيب في قيام رمضان وهو التراويح ﴾

    زر بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ابی بن کعب سے سنا وہ کہ رہے رہے تھے کہ اللہ کی قسم میں جانتا ہوں کہ وہ کون سی رات ہےجس کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام کرنےکا حکم دیا ہے، یہ ستائیسویں رات ہے۔ اس کی نشانی یہ ہے اس دن صبح کو سورج سفید ہوتا ہے اور اس میں شعائیں نہیں ہوتی ہیں۔

    شب قدر کو ۲۹ ویں اور ۲۳ ویں رات میں تلاش کرنے کا بیان:
    عن ابن عباس رضي الله عنهما : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم ( هي في العشر هي في تسع يمضين أو في سبع يبقين ) . يعني ليلة القدر ﴿بخاری،كتاب صلاة التراويح باب تحري ليلة القدر في الوتر من العشر الأواخر﴾

    ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شب قدر آخری عشرے میں جب نو رات گذریں تب یعنی ﴿۲۹﴾انتیسویں رات میں یا جب سات راتیں باقی ہوں یعنی ﴿۲۳﴾ تیئسویں رات میں ہے۔

    شب قدر کو ۲۱ ویں ۲۳ ویں اور ۲۵ ویں رات میں تلاش کرنے کا بیان

    عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي تَاسِعَةٍ تَبْقَى فِي سَابِعَةٍ تَبْقَى فِي خَامِسَةٍ تَبْقَى ﴿ بخاری كِتَاب الْجُمُعَةِ، بَاب الطِّيبِ لِلْجُمُعَةِ﴾
    ابن عباس سے رایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شب قدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں تلاش کرو، جب سات دن باقی ہوں، سات دن باقی ہوں اور جب پانچ دن باقی ہوں۔یعنی ۲۱ ویں ۲۳ ویں اور ۲۵ ویں رات۔

    شب قدر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھلادی گئی:

    عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُخْبِرَنَا بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَتَلَاحَى رَجُلَانِ مِنْ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ خَرَجْتُ لِأُخْبِرَكُمْ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَتَلَاحَى فُلَانٌ وَفُلَانٌ فَرُفِعَتْ وَعَسَى أَنْ يَكُونَ خَيْرًا لَكُمْ فَالْتَمِسُوهَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ وَالْخَامِسَةِ
    ﴿ بخاری كِتَاب الْجُمُعَةِ، بَاب رَفْعِ مَعْرِفَةِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ لِتَلَاحِي النَّاسِ﴾

    عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں شب قدر کے بارے میں بتانے کے لئے نکلے اسی دوران دو مسلمان دو مسلمان ﴿کسی معاملے میں ﴾ آپس میں جھگڑ پڑے، آپ نے ارشاد فرمایا، میں نکلا تھا کہ تم لوگوں کو شب قدر کے بارے میں بتاوں مگر فلاں فلاں جھگڑنے لگے اور اس کا علم اٹھا لیا گیا ﴿بھلادیا گیا﴾ مجھے امید ہے کہ یہ تمہارے حق میں بہتر ہی ہے لہٰذا تم لوگ اس رات کو۲۹ویں، ۲۷ ویں اور ۲۵ ویں رات میں تلاش کرو۔

    آخری عشرے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل

    عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ شَدَّ مِئْزَرَهُ وَأَحْيَا لَيْلَهُ وَأَيْقَظَ أَهْلَهُ"
    صحیح بخاری، كتاب صلاة التراويح، باب العمل في العشر الاواخر من رمضان

    عائشہ رضی اللہ عنہابیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب آخری دس دنوں میں داخل ہوتے تو ﴿عبادت کے لئے﴾ کمر کس لیتے، خود بھی شب بیداری کرتے اور گھر والوں کو بھی جگاتے تھے۔
    شب قدر کی دعا

    عن عائشة أنها قالت يا رسول الله أرأيت إن وافقت ليلة القدر ما أدعو ؟ : قال ( تقولين اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عني ﴿سنن ابن ماجہ كتاب الدعاء، باب الدعاء بالعفو والعافية
    عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علی وسلم سے دریافت کیا کہ اگر مجھے شب قدر مل جائے تو میں کون سی دعا پڑھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم پڑھو: اللہم انک۔۔۔۔۔ ترجمہ : اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے معافی کو پسند کرتا ہے لہذا تو ہمیں معاف کردے۔

    خلاصہ کلام:
    شب قدر کون سی رات ہے اس کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہی جاسکتی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ۲۱، ۲۳، ۲۵، ۲۷ اور ۲۹ویں رمضان کی سبھی راتوں کے بارے میں حدیثیں ملتی ہیں،یہی وجہ ہے کہ محدثین کرام کا کہنا ہے کہ یہ رات ہر سال تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس رات کے بارے میں بھلادیا دیا گیا، ایسے میں کسی ایک رات کو اپنی طرف سے شب قدر مان کر بقیہ طاق راتوں کو عبادت سے غافل رہنا بہت بڑی محرومی کا سبب ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم جس رات کو شب قدر مان رہے ہوں وہ اس کے علاوہ کسی اور رات میں ہو۔ جبکہ آخری عشرے کی سبھی راتوں میں تلاش کرنے میں یہ خطرہ نہیں ، اس رات کو پوشیدہ رکھنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ بندہ زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت کرسکے۔
    اللہ تعالی ٰ ہمیں شب قدر میں عبادت کا موقع نصیب فرمائے ۔ آمین

  2. #2
    luck447 is offline Junior Member
    Last Online
    27th August 2012 @ 12:39 AM
    Join Date
    13 Aug 2012
    Gender
    Male
    Posts
    8
    Threads
    1
    Credits
    994
    Thanked: 1

    Default

    Subhan allah

  3. #3
    adnanshoaib is offline Senior Member+
    Last Online
    1st February 2019 @ 04:57 PM
    Join Date
    08 Nov 2009
    Age
    37
    Posts
    112
    Threads
    4
    Credits
    1,028
    Thanked
    15

    Default

    boht boht umda........ Masha Allah

  4. #4
    sheri's Avatar
    sheri is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd August 2015 @ 06:52 PM
    Join Date
    23 Nov 2008
    Location
    App ke dil main rehta hoon ,,
    Gender
    Male
    Posts
    4,231
    Threads
    355
    Credits
    0
    Thanked
    104

    Default

    thanks

  5. #5
    GR€AT KHAN's Avatar
    GR€AT KHAN is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2014 @ 10:16 PM
    Join Date
    30 Jun 2012
    Location
    ===> Khana Badosh <===
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    121
    Threads
    8
    Credits
    0
    Thanked
    6

    Default

    Jazak Allah Bhai Bohot Khob Sharing Ke Hai App Nai ...

  6. #6
    sheri's Avatar
    sheri is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd August 2015 @ 06:52 PM
    Join Date
    23 Nov 2008
    Location
    App ke dil main rehta hoon ,,
    Gender
    Male
    Posts
    4,231
    Threads
    355
    Credits
    0
    Thanked
    104

  7. #7
    Join Date
    29 Sep 2011
    Gender
    Male
    Posts
    762
    Threads
    19
    Credits
    400
    Thanked
    40

    Default



  8. #8
    khobar66 is offline Senior Member+
    Last Online
    12th December 2023 @ 11:31 PM
    Join Date
    12 Apr 2009
    Location
    الخبر
    Age
    57
    Gender
    Male
    Posts
    293
    Threads
    39
    Credits
    1,371
    Thanked
    33

    Default

    جزاك الله

  9. #9
    sheri's Avatar
    sheri is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd August 2015 @ 06:52 PM
    Join Date
    23 Nov 2008
    Location
    App ke dil main rehta hoon ,,
    Gender
    Male
    Posts
    4,231
    Threads
    355
    Credits
    0
    Thanked
    104

    Default

    thanks

  10. #10
    Usmanzfr's Avatar
    Usmanzfr is offline Senior Member+
    Last Online
    17th December 2014 @ 01:42 PM
    Join Date
    14 Aug 2012
    Location
    Rawalpindi
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    164
    Threads
    18
    Credits
    0
    Thanked
    4

    Default

    aye ALLAH ham sb k specily ITD k members k gunah maff farma de aamen. . . .

  11. #11
    hashim56's Avatar
    hashim56 is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd February 2020 @ 10:48 PM
    Join Date
    08 Oct 2011
    Location
    Belgium vervier
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    8,272
    Threads
    140
    Credits
    81
    Thanked
    209

    Default

    jazakALLAH

  12. #12
    sheri's Avatar
    sheri is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd August 2015 @ 06:52 PM
    Join Date
    23 Nov 2008
    Location
    App ke dil main rehta hoon ,,
    Gender
    Male
    Posts
    4,231
    Threads
    355
    Credits
    0
    Thanked
    104

    Default

    thanks

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. سعودی عربSearch On
    By Confuse in forum General Knowledge
    Replies: 28
    Last Post: 10th November 2016, 10:07 PM
  2. Urdu Poet - Saghar Siddique
    By uploader in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 11
    Last Post: 26th August 2013, 01:11 AM
  3. Haarta hooa america
    By faraz101 in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 58
    Last Post: 21st September 2012, 12:31 PM
  4. سورۃ الناس
    By Prince Ahmad in forum Quran
    Replies: 18
    Last Post: 25th April 2012, 03:51 AM
  5. Replies: 10
    Last Post: 25th July 2011, 06:53 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •