Results 1 to 8 of 8

Thread: آسٹریلیا کو نانی یاد آ گئی۔۔

  1. #1
    Join Date
    21 Dec 2008
    Location
    Faisalabad
    Age
    41
    Gender
    Male
    Posts
    2,588
    Threads
    104
    Credits
    4,372
    Thanked
    173

    Default آسٹریلیا کو نانی یاد آ گئی۔۔

    دوسراون ڈے انٹرنیشنل: پاکستان نے آسٹریلیا کو 7وکٹوں سے ہرادیا

    ابو ظہبی…پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے مقررہ 50 اوورز میں249رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے پورا کرکے آسٹریلیا کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی۔پاکستان کی جانب سے اوپنرزنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ناصر جمشید نے 11 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے97 رنز کی شاندار اننگزکھیلی ۔محمد حفیظ نے33 جبکہ اسد شفیق نے 9 رنز اسکور کیے۔ اظہر علی نے بھی شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا اور 59رنز اسکور کیے،جبکہ مصباح الحق نے 35رنز اسکو ر کیے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے اسٹار بیٹسمین مائیکل ہسی نے61 رنز بنائے،ان کے علاوہ کپتان کلارک 37،بیلی39،میکس ویل 28اور وارنر 24دیگر قابل ذکر بیٹسمین تھے۔پاکستان کی جانب سے جادو گر اسپنر سعید اجمل نے آج شاندار بالنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیااور کینگروز کو حقیقتاً بڑا مجموعہ ترتیب دینے سے کسی حد تک باز رکھا۔انکے علاوہ جنید خان نے تین جبکہ محمد حفیظ اور عبدالرحمن نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔آسٹریلیا کی جانب سے کرسٹن ، جونسن اور پیٹنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔


    ابوظہبی ،ناصر جمشید نے آسٹریلیا کے خلاف خود کو میچ ونر ثابت کردیا

    ابوظہبی… آسٹریلیا کے خلاف عام طور پر پاکستان ٹیم دباؤ میں دکھائی دیتی ہے لیکن اس پریشر کو ناصر جمشید نے دلکش اور میچ وننگ اننگ کھیل کر توڑ دیا، اور خود کو بڑی ٹیم کے خلادف پرفارم کرنے والا میچ ونر بھی ثابت کیا۔ ناصر جمشید 97 رنز کی میچ وننگ کھیل کر پویلین کی جانب روانہ ہوئے تو دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے مسلز پل ہونے کے باوجود بہادری سے آسٹریلیوی بولنگ اٹیک کا مظاہرہ کیا۔امارات کی گرمی ان کے کریمپ کی وجہ دکھائی دیتی ہے کیونکہ شدید حبس اور گرمی میں پسینہ جب نہ رکے تو طویل اننگ کھیلنے والے کھلاڑی کو کریمپ پڑنا معمول کی بات ہے۔ 21 جنوری 2008 کو کراچی میں زمبابوے کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ناصر جمشید کے کیرئیر پر نگاہ ڈالی جائے تو کبھی ان کبھی آؤٹ۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ان کا انتخاب کیا گیا تھا، وجہ تھی ناصر کی ڈومیسٹک سیزن میں بدستور شاندار کارکردگی اور بالخصوص بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ان کی غیر معمولی پرفارمنس لیکن سیریز کے آغاز سے قبل ان فٹ ہونے کی وجہ سے وہ سری لنکا نہ جا سکے۔ سلیکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف موقع دیا تو انہوں نے ملک کے کروڑو شائقین کو مایوس نہیں کیا۔پہلے ون ڈے میں شکست اور دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم دباؤ میں تھی، لیکن ناصر جمشید نے شاندار اننگ کھیل کر سارا دباؤ ختم کر دیا۔6 دسمبر 1989 کو لاہور میں پیدا ہونے والے ناصر جمشید پاکستان کی جانب سے 17 ایک روزہ میچوں میں 666 رنز ایک سنچری اور چھ نصف سنچریوں کی مدد سے بنا چکے ہیں۔جس طرح کی بیٹنگ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ابو ظہبی کے ایک روزہ میچ میں کی کھیل کی دیوانی پاکستانی قوم کو آنے والے میچز میں ان سے مزید توقعات بڑھ گئی ہیں۔ ویل پلیڈ اینڈ کیپ اٹ اپ ناصر۔

  2. #2
    IDEAL BOY's Avatar
    IDEAL BOY is offline Senior Member+
    Last Online
    26th January 2019 @ 08:03 PM
    Join Date
    07 Jul 2012
    Location
    ChAkWaL
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    6,452
    Threads
    141
    Credits
    973
    Thanked
    584

    Default

    Good Article ,I think hafeez ny 23runs bnaay thy

  3. #3
    Join Date
    21 Dec 2008
    Location
    Faisalabad
    Age
    41
    Gender
    Male
    Posts
    2,588
    Threads
    104
    Credits
    4,372
    Thanked
    173

    Default

    thankZ

  4. #4
    azan85's Avatar
    azan85 is offline Advance Member
    Last Online
    27th November 2023 @ 12:30 PM
    Join Date
    21 Mar 2010
    Posts
    900
    Threads
    38
    Credits
    200
    Thanked
    115

    Default

    bohot hi sweet shot khelay os nay cirss par kharay kharay superb timing say boundry mari i love the way he played.

  5. #5
    raabid is offline Member
    Last Online
    11th March 2014 @ 01:32 PM
    Join Date
    24 Feb 2011
    Location
    layyah
    Gender
    Male
    Posts
    683
    Threads
    67
    Thanked
    47

    Default

    mazaaa aa gyaa rat match dekhny kaaa...

  6. #6
    raabid is offline Member
    Last Online
    11th March 2014 @ 01:32 PM
    Join Date
    24 Feb 2011
    Location
    layyah
    Gender
    Male
    Posts
    683
    Threads
    67
    Credits
    0
    Thanked
    47

    Default

    mazaaa aa gyaa rat match dekhny kaaa...

  7. #7
    MR.Balouch's Avatar
    MR.Balouch is offline Senior Member+
    Last Online
    16th September 2014 @ 03:02 PM
    Join Date
    25 Jun 2011
    Location
    Sindh-Punjab
    Gender
    Male
    Posts
    4,010
    Threads
    101
    Credits
    0
    Thanked
    312

    Default

    بہت مبارک ہو سب کو۔۔
    ہر پلئیر نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
    سعید اجمل کی شاندار باولنگ اور ناصر جمشید کی عمدہ بیٹنگ آسٹریلیا کو لے ڈُوبی۔۔

    انشااللہ آخری اور تیسرے میچ میں بھی کھلاڑی ایسی طرح عمدہ پرفامنس کا مظاہرہ کرکے سیریز پاکستان کے نام کریں گے۔۔

  8. #8
    Join Date
    21 Dec 2008
    Location
    Faisalabad
    Age
    41
    Gender
    Male
    Posts
    2,588
    Threads
    104
    Credits
    4,372
    Thanked
    173

    Default

    Thanks All

Similar Threads

  1. یاد رکھنا ہر اولاد اس بات کو
    By Munwwer in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 92
    Last Post: 31st January 2014, 08:32 PM
  2. Replies: 4
    Last Post: 8th March 2010, 10:01 AM
  3. Replies: 2
    Last Post: 4th January 2010, 10:52 PM
  4. اپنی ذمہ داری کو پہچانو
    By Sultana in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 70
    Last Post: 4th January 2010, 07:25 PM
  5. Replies: 4
    Last Post: 20th November 2009, 03:08 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •