Results 1 to 2 of 2

Thread: Fitnay ka Baeis Ourat k wo Aaza nahi....

  1. #1
    Sabih.'s Avatar
    Sabih. is offline Advance Member
    Last Online
    9th November 2020 @ 08:52 AM
    Join Date
    19 Jun 2007
    Gender
    Male
    Posts
    4,829
    Threads
    382
    Credits
    681
    Thanked
    95

    Default Fitnay ka Baeis Ourat k wo Aaza nahi....




    ایک تحقیقی مقالے سے یہ حصہ نقل کیاگیاہے ۔۔۔

    مفتی ابراہیم صادق ان حضرات کے جواب میں جنہوں نےعورت کے چہرے کے پردے پر مختلف دلائل دئیے اور آخر میں ان کے ایک اور انکشاف کا حوالہ دیتے ہوئےکہتے ہیں
    تحقیق کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ دراصل فتنے کا باعث عورت کے وہ اعضا نہیں ہوتے جو بالعموم کھلے رہتے ہیں بلکہ فتنے کا اہم ترین سبب ایک عورت کی حرکات و سکنات اور اس کے وہ افعال ہوتے ہیں جو اس کی چال ڈھال سے ظاہرہوتے ہیں ،جو اس کی اندرونی خواہشات کا پتا دیتے ہیں اور ایک عورت کونقاب اوربرقعے کے اندر یہ سب کچھ کھیلنے میں بڑی مدد ملتی ہے کیوں کہ نقاب اور برقعے کی وجہ سے اس کی شناخت نہیں ہوسکتی اور اسے اس بات کا ڈر نہیں کہ کوئی نزدیک یا دور کا جاننے والااسےپہچان لے گا ۔اگر اس کا چہرہ کھلا ہوتا تو اس کو اپنے خاندان اور عزت کا خیال رہتااوراس کی وجہ سے شرم وحیااسے ایسی حرکات نہ کرنے دیتی جن کی طرف لوگوں کی نظریں اٹھتی ہیں۔
    اس تحقیق کا خلاصہ یہ نکلاکہ عورت کی فُحش حرکات و سکنات اور اس سے صادر ہونے والی بے حیائی کا سبب بے پردگی نہیں بلکہ نقاب و برقع ہے ۔اگروہ نقاب اتاردے تو ساری برائیوں پر ازخودبند لگ جائے گویابرائی کا سرچشمہ پردہ ہے ۔؟
    ہروہ شخص جسے سوچنے کو دماغ اور دیکھنے کو دو آنکھیں ملی ہیں بیٹھ کر ازخود فیصلہ کرلے کہ دنیا جہان میں اب تک بے حیائی اور بدکاری کے کاروبارکوکس نے فروغ دیاہے ؟بے حجاب اور بے مہار عورتوں نے یاعفت مآب پردہ نشین خواتین نے؟ آج بھی دنیا بھر کے سینماہالوں، نائٹ کلبوں ،ہوٹلوں،تفریح گاہوں ،رقص و سرور کی مجلسوں اور شراب و شباب کی محفلوں کوزینت بخشنے والی حوازادیاں کس قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں؟کیا یہ کرتوت برقع پوش خواتین کے ہیں؟ سچی بات یہ ہے کہ بے دینی اور آخرت بے زاری انسان کی عقل وخردکوایسامسخ کردیتی ہے کہ ایک سامنے کی بدیہی حقیقت سمجھنا بھی اس کے لیے دشوارہوجاتاہے۔دیکھ لیجئےبے پردگی کی نحوست نے عقل پر کیسا پردہ ڈال دیاہے کہ نیکی میں برائی اور برائی میں نیکی نظرآرہی ہے۔۔۔۔۔
    ۔۔۔
    مفتی ابراہیم صادق

  2. #2
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default


    Shukriya Brother
    Allah Pak Ajar Karem Se Nawaze
    Aamin

Similar Threads

  1. Funny Poetry.........
    By sahil2006 in forum Tanz-o-Mazah
    Replies: 131
    Last Post: 21st October 2019, 06:38 PM
  2. Main tu mohabbat Hoon
    By heart_target786 in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 5
    Last Post: 3rd December 2010, 08:59 PM
  3. Baba Bhulay Shah
    By musayyab1 in forum Punjabi
    Replies: 7
    Last Post: 26th July 2009, 02:13 PM
  4. Mujhey darya nahi likhna
    By husen in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 2
    Last Post: 28th June 2009, 11:25 AM
  5. SMS Dhamakaaa :) -1-
    By merayaanso in forum General Mobile Discussion
    Replies: 6
    Last Post: 18th June 2007, 01:37 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •