﴿أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ﴾ [الملک:۱۴]
’’کیا وہی نہ جانے گا جس نے پیدا کیا؟ حالانکہ وہ باریک بین اور خبردار ہے۔‘‘
اور اللہ تعالیٰ کا علم ہر چیز کو احاطے میں لیے ہوئے ہے، وہاں کبھی لاعلمی کا گزر بھی نہیں ہوا او راس سے کسی چیز کے بارے میں بھول چوک کا ہو جانا بھی محال ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللَّہ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَأَنَّ اللَّہ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا﴾ [ الطلاق:۱۲]
’’تا کہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اوریہ کہ اللہ کا علم ہر چیز پر محیط ہے۔‘‘
﴿وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّہ رِزْقُهَا وَيَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَمُسْتَوْدَعَهَا ۚ كُلٌّ فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ﴾ [ھود:۶]
’’ اور زمین پر چلنے والا کوئی جان دار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہو اور جس کے متعلق وہ نہ جانتا ہو کہ کہاں وہ رہتا ہے اور کہاں وہ سونپا جاتا ہے، سب کچھ ایک صاف دفتر میں
Bookmarks