Results 1 to 2 of 2

Thread: ہم کبھی شہرِمحبت جو بسانے لگ جائیں

  1. #1
    smart_academy is offline Senior Member+
    Last Online
    4th March 2013 @ 08:33 AM
    Join Date
    05 Jun 2010
    Age
    39
    Posts
    326
    Threads
    67
    Credits
    970
    Thanked
    12

    Default ہم کبھی شہرِمحبت جو بسانے لگ جائیں

    ہم کبھی شہرِمحبت جو بسانے لگ جائیں
    کبھی طوفان کبھی زلزلے آنے لگ جائیں

    کبھی اک لمحہ فرصت کا جو میّسر آجائے
    میری سوچیں مجھے سُولی پہ چڑھانے لگ جائیں

    رات کا رنگ کبھی اور بھی گہرا ہو جائے
    کبھی آثار سحر کے نظر آنے لگ جـــــائیں

    انتظار اُس کا نہ اتنا بھی زیادہ کرنـــا
    کیا خبر برف پگھلنے میں زمانے لگ جائیں

    آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھیں تجھے دن میں ہم لوگ
    شب کو کاغذ پہ تیرا چہرا بنانے لگ جائیں

    ہم بھی کیا اہلِ قلم ہیں کہ بیاضِ دل پر
    خود ہی اک نام لکھیں خود ہی مٹانے لگ جایئں

    عجب انسان ہیں ہم بھی کہ خطوں کو اُن کے
    خود ہی محفوظ کریں خود ہی جلانے لگ جایئں

    وہ ہمیں بھولنا چاہیں تو بُھلا دیں پل میں
    ہم انہیں بھولنا چاہیں تو زمانے لگ جایئں

    اُن مکانوں پہ خدا اپنا کرم فرمائے
    جن میں خود اُن کے مکیں نقب لگانے لگ جایئں

    نہیں جلتا تو اُترتا نہیں قرضِ ظلمـت
    جلنا چاہوں تو مجھے لوگ بجھانے لگ جائیں

    گھر میں بیٹھوں تو اندھیرے مجھے نوچیں بیــــدل
    باہر آؤں تو اُجالے مجھے کھانے لگ جائیں

  2. #2
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    26th November 2023 @ 06:28 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,463
    Threads
    2271
    Credits
    11,705
    Thanked
    5385

    Default

    بہت خوب
    شئیر کرنے کا شکریہ

Similar Threads

  1. آزادی ۔۔۔
    By Resham in forum 14 August 2023.....Independence Day
    Replies: 2
    Last Post: 20th August 2012, 09:25 PM
  2. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:31to40
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 41
    Last Post: 19th January 2010, 02:55 PM
  3. سورہَ انعام ۔۶
    By phototech81 in forum Quran
    Replies: 2
    Last Post: 26th September 2007, 09:12 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •