مسجد کی صفائ کرنے والا کہاں ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

حضرت ابوہریرہ رضى اللہ تعالى عنہسے مروی ہے کہ کالے رنگ کا مرد یا ایک کالی عورت مسجد کی خدمت کیا کرتی تھی اس کی وفات ہو گی لیکن نبی صلى اللہ عليہ وسلم کو اس کی وفات کی کسی نے خبر نہیں دی۔ ایک دن خود آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے یاد کیا کہ وہ شخص دکھای نہیں دے رہا۔صحابہ کرام رضى اللہ تعالى عنہ نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم اس کا انتقال ہو گیا۔ آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمایا : کہ تم نے مجھے کیوں خبرنہیں دی ؟ صحابہ نے عرض کیا کہ یہ وجہ تھی (یعنی آپ کو تکلیف نہیں دینا چاہتے تھے ) گویا لوگوں نے اسے حقیر سمجھ کر قابل توجہ نہ سمجھا لیکن آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمایا کہ:''مجھے اس کی قبر بتاو پھر آپ صلى اللہ عليہ وسلم اس کی قبر پر آے اور اس کی نمازجنازہ پڑھی۔