دوستوں پچھلے تھریڈز میں ہم نے
http://www.itdunya.com/t503583/
اور
http://www.itdunya.com/t503667/
http://www.itdunya.com/t503917/
اور
http://www.itdunya.com/t503944/
کے بارے میں پڑھا تھا، اور آج ہم
نماز کے چوتھے رکن یعنی سجدے کا بیان پڑھے گے.
<-°·¸.·°¯°·.¸.·°¯°->
سجدے سے کیا مراد ہے؟
زمین پر پیشانی رکھنے کو سجدہ کہتے ہیں.
<-°·¸.·°¯°·.¸.·°¯°->
اگر صرف ناک یا پیشانی پر سجدہ کرے تو سجدہ ادا ہوگا یا نہیں؟
اگر کسی عذر سے ایسا کرے تو جائز ہے اور بلا عذر صرف پیشانی پر سجدہ کیا تو سجدہ تو ہوجاۓ گا لیکن مکروہ ہے اور بلا عذر صرف ناک پر سجدہ کرنے سے سجدہ ادا بھی نہ ہوگا.
<-°·¸.·°¯°·.¸.·°¯°->
ہر رکعت میں ایک سجدہ فرض ہے یا دونوں؟
دونوں سجدے فرض ہیں.
<-°·¸.·°¯°·.¸.·°¯°->
اگر پیشانی اور ناک دونوں پر زخم ہوتو کیا کرے؟
اگر زیادہ مسئلہ ہوتو سجدے کا اشارہ سر سے کرلینا ایسے شخص کے لۓ کافی ہے.
<-°·¸.·°¯°·.¸.·°¯°->
پہلے سجدے کے بعد کس قدر ٹھہر کر دوسرا سجدہ کرے؟
اچھی طرح بیٹھ جاۓ پھر دوسرا سجدہ کریں.
<-°·¸.·°¯°·.¸.·°¯°->
عیدین یا جمعہ یا اور کسی بڑی جماعت میں لوگوں کی کثرت کی وجہ سے تنگ ہوگئ اور پیچھے والے شخص نے اپنے آگے والے کی پیٹھ پر سجدہ کرلیا تو جائز ہے یا نہیں؟
جائز ہے.
حوالہ: کتاب: تعلیم الاسلام
حضرت مولانا مفتی کفائت اللہ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ
ص: ۱۲۲ تا ۱۲۳
Bookmarks