Results 1 to 3 of 3

Thread: ’آئی پی ایل صرف پیسہ دے تجربہ نہیں‘

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    14 Mar 2009
    Location
    IN YOUR MIND
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    9,563
    Threads
    334
    Credits
    152
    Thanked
    1125

    Default ’آئی پی ایل صرف پیسہ دے تجربہ نہیں‘

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔
    بھلا ہو جنوبی افریقہ کا جس نے بھارت سے ہار کر بھی پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل کا راستہ دکھا دیا اور مہندر سنگھ دھونی اور ان کے ساتھی گھر واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔
    ایک تو ٹی ٹوئنٹی کا اپنا سحر اور پھر اعدادوشمار کے گورکھ دھندے کے نتیجے میں آخر وقت تک یہی تجسس رہا کہ سانپ اور سیڑھی کے اس کھیل میں کون اوپر جائے گا اور کون نیچے جاگرے گا۔
    اس سارے ڈرامے کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب جنوبی افریقہ نے اپنی اننگز کے سترہویں اوور میں سکور ایک سو بائیس تک پہنچا دیا۔
    بھارتی ٹیم کے لیے مسلسل تیسرے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سپرایٹ کے مرحلے سے ہی گھر واپسی یقیناً تکلیف دہ ہوگی لیکن دنیا کے لیے وہ اتنی ہی حیران کن بھی ہے کیونکہ بھارت دو ہزار سات میں پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فاتح بنا تھا لیکن اس سے اگلے سال جب آئی پی ایل شروع ہوئی اس کے بعد سے بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی شکل نہیں دیکھ سکی اور سپرایٹ کے مرحلے میں تین بار پہنچ کر وہ صرف ایک میچ جیت پائی ہے۔
    بھارتی کرکٹرز اپنےگھر میں ہونے والی آئی پی ایل کی نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت میں بکتے ہیں اور پھر میدان میں چمکتے بھی ہیں تو پھر آخر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں وہ ایسی کارکردگی کیوں نہیں دکھا پاتے جو وہ آئی پی ایل میں دکھاتے ہیں؟
    کیا اس کا مطلب یہ لیا جائے کہ آئی پی ایل انہیں صرف پیسے دے رہی ہے لیکن اتنی زیادہ کرکٹ کھیلنے کے باوجود اس طرز کی کرکٹ کا تجربہ انہیں نہیں مل پارہا ہے ۔
    بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی سے اس بارے میں پوچھا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی کا سب سے زیادہ تجربہ بھارتی کرکٹرز کو ہونا چاہیے تھا تو لفظوں سے خوب کھیلنے والے خوش گفتار دھونی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل ایک ڈومیسٹک ایونٹ ہے اور جب بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ میں آتی ہے تو اسے اچھی بولنگ کا سامناکرنا پڑتا ہے اور جب وکٹ بھارتی بولنگ کو سپورٹ نہیں کرتی تو اسے مشکل ہوتی ہے لہذا وہ ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرننگ یا سیمنگ وکٹوں پر ہونی چاہیے۔
    "جب بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ میں آتی ہے تو اسے اچھی بولنگ کا سامناکرنا پڑتا ہے اور جب وکٹ بھارتی بولنگ کو سپورٹ نہیں کرتی تو اسے مشکل ہوتی ہے لہذا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرننگ یا سیمنگ وکٹوں پر ہونی چاہیے۔"
    مہندر سنگھ دھونی
    پاکستانی کرکٹرز صرف ایک بار آئی پی ایل کھیلے ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی پر ان کی مضبوط گرفت نے انہیں ایسی ٹیم بنارکھا ہے جو جس دن اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ کھیلے تو حریف کوئی بھی ہو اس کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو قابو میں رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔
    بھارت کے خلاف ایک بڑی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف جس طرح ایک بڑی جیت حاصل کی وہ اس کی مضبوط قوت ارادی کو ظاہر کرتی ہے۔
    پاکستانی ٹیم کو پتہ تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کی ساری قوت اوپننگ جوڑی میں چھپی ہوئی ہے اور اس نے اپنی سپن قوت کے ذریعے دونوں توپوں کو ابتدا ہی میں خاموش کردیا۔
    ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلوی مڈل آرڈر بھی ’ایکسپوز‘ ہوگیا کیونکہ اس میں صرف مائیکل ہسی ہی ایسے بیٹسمین ہیں جن کے پاس وسیع تجربہ ہے اور انہیں بھی دوسرے اینڈ سے گرنے والی وکٹوں نے کھل کر کھیلنے سے باز رکھا۔
    پاکستان کو اب میزبان سری لنکا سے کھیلنا ہے۔ سری لنکن بیٹسمین سپنرز کو بہت اچھا کھیلتے ہیں۔ ہوم کنڈیشنز کا فائدہ رکھنے والے جیا وردھنے، سنگاکارا، دلشن اور میتھیوز کے خلاف پاکستانی بولنگ کا بڑا امتحان ہوگا۔
    دوسری جانب پاکستانی بیٹسمینوں کی بھی لستھ ملنگا، کولاسیکرا، پریرا اور اجانتھا مینڈس کے خلاف آزمائش ہوگی
    سورس بی بی سی اردو ڈاٹ کام۔
    لنک

  2. #2
    Aamir_Tanha's Avatar
    Aamir_Tanha is offline Advance Member
    Last Online
    2nd April 2023 @ 10:44 AM
    Join Date
    27 Jun 2012
    Gender
    Male
    Posts
    3,576
    Threads
    31
    Credits
    0
    Thanked
    117

    Default

    Hmmm Agar Pakistan Team Aapni Ssalahiyaato'n Ka Bhar-pur Istemal Kary Or Siraf Mulk Ki Khatir Khelain To Insha'Allah Jeet Hamari Hogi.

  3. #3
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default

    Hmmm
    Thanks for Sharing
    Insha Allah Pakistan Zaror Jeete Ga

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 1st October 2013, 12:49 PM
  2. پی ٹی سی ایل یوزرز۔۔۔ ہوشیار!!!
    By Silent Tears Sajid in forum General Mobile Discussion
    Replies: 28
    Last Post: 10th February 2012, 12:12 AM
  3. Replies: 5
    Last Post: 24th January 2009, 07:40 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 18th May 2007, 10:15 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •