Results 1 to 8 of 8

Thread: *Ibraheem Alisalam or parendy*

  1. #1
    Aspirant's Avatar
    Aspirant is offline Senior Member
    Last Online
    30th September 2017 @ 01:14 PM
    Join Date
    30 Apr 2007
    Gender
    Male
    Posts
    4,854
    Threads
    594
    Credits
    1,049
    Thanked
    785

    Default *Ibraheem Alisalam or parendy*



    وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰہٖمُ رَبِّ اَرِنِیۡ کَیۡفَ تُحْیِ الْمَوْتٰی ؕ قَالَ اَوَلَمْ تُؤْمِنۡ ؕ قَالَ بَلٰی وَلٰکِن لِّیَطْمَئِنَّ قَلْبِیۡ ؕ قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَۃً مِّنَ الطَّیۡرِ فَصُرْہُنَّ اِلَیۡکَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلٰی کُلِّ جَبَلٍ مِّنْہُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُہُنَّ یَاۡتِیۡنَکَ سَعْیًا ؕ وَاعْلَمْ اَنَّ اللہَ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۲۶۰﴾٪
    اور جب عرض کی ابراہیم نے (ف۵۴۲) اے رب میرے مجھے دکھا دے تو کیونکر مردے جلائے گا فرما یا کیا تجھے یقین نہیں(ف۵۴۳)عرض کی یقین کیوں نہیں مگر یہ چاہتا ہوں کہ میرے دل کو قرار آجائے (ف۵۴۴) فرمایا تو اچھا چار پرندے لے کر اپنے ساتھ ہلالے (ف۵۴۵) پھر ان کا ایک ایک ٹکڑا ہر پہاڑ پر رکھ دے پھر انہیں بُلا وہ تیرے پاس چلے آئیں گے پاؤں سے دوڑتے (ف۵۴۶) اور جان رکھ کہ اللّٰہ غالب حکمت والا ہے


    (ف542)
    مفسرین نے لکھا ہے کہ سمندر کے کنارے ایک آدمی مرا پڑا تھا جوار بھاٹے میں سمندر کا پانی چڑھتا اترتا رہتا ہے جب پانی چڑھتا تو مچھلیاں اس لاش کو کھاتیں جب اتر جاتا تو جنگل کے درندے کھاتے جب درندے جاتے تو پرند کھاتے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ ملاحظہ فرمایا تو آپ کو شوق ہوا کہ آپ ملاحظہ فرمائیں کہ مردے کس طرح زندہ کئے جائیں گے آپ نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کیایارب مجھے یقین ہے کہ تو مردوں کو زندہ فرمائے گااور انکے اجزاء دریائی جانوروں اور درندوں کے پیٹ اور پرندوں کے پوٹوں سے جمع فرمائے گا لیکن میں یہ عجیب منظر دیکھنے کی آرزو رکھتا ہوں مفسرین کا ایک قول یہ بھی ہے کہ جب اللّٰہ تعالٰی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنا خلیل کیا ملک الموت حضرت رب العزت سے اذن لے کر آپ کو یہ بشارت سنانے آئے آپ نے بشارت سن کر اللّٰہ کی حمد کی اور ملک الموت سے فرمایا کہ اس خُلّت کی علامت کیا ہے انہوں نے عرض کیا یہ کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کی دعا قبول فرمائے اور آ پ کے سوال پر مردے زندہ کرے تب آپ نے یہ دعا کی۔(خازن)
    (ف543)
    اللّٰہ تعالٰی عالم غیب و شہادت ہے اس کو حضر ت ابراہیم علیہ السلام کے کمال ایمان و یقین کا علم ہے باوجود اس کے یہ سوال فرمانا کہ کیا تجھے یقین نہیں ا س لئے ہے کہ سامعین کو سوال کامقصد معلوم ہوجائے اور وہ جان لیں کہ یہ سوال کسی شک و شبہ کی بناء پر نہ تھا۔(بیضاوی و جمل وغیرہ)
    (ف544)
    اور انتظار کی بے چینی رفع ہو حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا معنی یہ ہیں کہ اس علامت سے میرے دل کو تسکین ہوجائے کہ تو نے مجھے اپنا خلیل بنایا۔
    (ف545)
    تاکہ اچھی طرح شناخت ہو جائے۔
    (ف546)
    حضرت ابراہیم علیہ السلام نے چار پرند لئے مور۔ مرغ۔ کبوتر۔ کوّا۔انہیں بحکم الٰہی ذبح کیا ان کے پَر اکھاڑے اور قیمہ کرکے ان کے اجزاء باہم خلط کردیئے اور اس مجموعہ کے کئی حصہ کئے ایک ایک حصہ ایک ایک پہاڑ پر رکھا اور سر سب کے اپنے پاس محفوظ رکھے پھر فرمایا چلے آؤ حکم الٰہی سے یہ فرماتے ہی وہ اجزاء اڑے اور ہر ہر جانور کے اجزاء علٰیحدہ علٰیحدہ ہو کر اپنی ترتیب سے جمع ہوئے اور پرندوں کی شکلیں بن کر اپنے پاؤں سے دوڑتے حاضر ہوئے اور اپنے اپنے سروں سے مل کر بعینہٖ پہلے کیطرح مکمل ہو کر اڑ گئے سبحان اللہ۔
    [CENTER][URL="http://www.itdunya.com/t355664/"][SIZE="5"]~ایک قافلہ~[/SIZE][/URL]
    [SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

  2. #2
    hanzala khan is offline Senior Member+
    Last Online
    5th July 2013 @ 02:11 PM
    Join Date
    04 Jul 2012
    Location
    pakistan
    Gender
    Male
    Posts
    40
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    2

    Default

    masaallah

  3. #3
    khattak is offline Senior Member+
    Last Online
    14th May 2018 @ 01:02 AM
    Join Date
    19 Mar 2007
    Posts
    116
    Threads
    4
    Credits
    9
    Thanked: 1

    Default

    سُبحان الله

  4. #4
    Aspirant's Avatar
    Aspirant is offline Senior Member
    Last Online
    30th September 2017 @ 01:14 PM
    Join Date
    30 Apr 2007
    Gender
    Male
    Posts
    4,854
    Threads
    594
    Credits
    1,049
    Thanked
    785

    Default

    Quote khattak said: View Post
    سُبحان الله

  5. #5
    Vipmoon's Avatar
    Vipmoon is offline Junior Member
    Last Online
    17th February 2014 @ 10:47 PM
    Join Date
    21 Jul 2012
    Gender
    Male
    Posts
    28
    Threads
    5
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Default



  6. #6
    Aspirant's Avatar
    Aspirant is offline Senior Member
    Last Online
    30th September 2017 @ 01:14 PM
    Join Date
    30 Apr 2007
    Gender
    Male
    Posts
    4,854
    Threads
    594
    Credits
    1,049
    Thanked
    785

    Default

    Jazakallah Brother for reading

  7. #7
    IDEAL BOY's Avatar
    IDEAL BOY is offline Senior Member+
    Last Online
    26th January 2019 @ 08:03 PM
    Join Date
    07 Jul 2012
    Location
    ChAkWaL
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    6,452
    Threads
    141
    Credits
    973
    Thanked
    584

    Default


  8. #8
    Aspirant's Avatar
    Aspirant is offline Senior Member
    Last Online
    30th September 2017 @ 01:14 PM
    Join Date
    30 Apr 2007
    Gender
    Male
    Posts
    4,854
    Threads
    594
    Credits
    1,049
    Thanked
    785

    Default

    JAzakallah for comments

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •