اسلام و علیکم دوستو کیا حال ہے..
ہوا کچھ یوں کہ کل ایک دوست کے ساتھ بازار جانا پڑا پلازا میں کچھ کام تھا تو ایک لڑکے کو دیکھا کمپیوٹر پے ایک گیم کھیل رہا تھا.دوست کو گیم بہت اچھی لگی اسکو کہا یو ایس بی میں کر کے دے دے یا اس کا نام بتا دے ہم سی ڈی لے لیتے ہیں.پر وہ بڑا ڈھیٹ انسان نکلا کہتا ہے ایک سو پچاس روپے لوں گا گیم کا سیٹپ کر کے دیتا ہوں یو ایس بی میں جا کے انسٹال کر لینا مزے کرنا،
خیر ہم اتنے بھی فضول خرچ نہیں ہیں آئی ٹی دنیا کے ہوتے ہوئے فضول خرچی نہ جی نہ
اچھا تو گیم کچھ ایسے تھی بہت پہلے ہمارے گاوں میں ایک شاپ بنی تھی گیمز والی وہاں پر وہ ٹوکن ڈال کے گیم کھیلتے تھے نام مجھے نہیں یا.بہر حال لڑائی والی گیم تھی ریسلنگ جیسی سمجھ لو لڑائی والے خاص بندے اس میں ایک مینڈک جیسا بندہ.ایک درخت کا تنا جیسا آدمی ایک تلوار والا ہوتا تھا.مطلب دو بندے آتے تھے اپس میں لڑتے تھے.وہ گیم چاہیے پلیز اگر کہیں سے مل جائے تو.
سیگا وغیرہ نہ ہو ٹھیک گرافک میں ہو اور وہی گیم ہو پلیز
Bookmarks