بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

گوگل سرچ انجن سے پہلے (فیورٹ)پسندیدہ براؤزر گوگل کروم اور گوگل ایمیل تھی لیکن حق آزادی اظہارکے نام پر گوگل نےگستاخانہ فلم کے متعلق ہٹ دھرم پالیسی اپناتے ہوئےکروڑوں مسلمانوں کے جذبات کی ذرہ بھر پرواہ نہیں کی،اور فلم کی اشاعت یوٹیوب سےنہیں ہٹائی،آخرکارہم کچھ دوستوں نے گوگل کابائیکاٹ کیا۔۔۔۔
ہرعمل کا دارومدار نیت پر ہوتاہے (انما الاعمال بالنیات)اگراس نیت سے گوگل کااستعمال کم سے کم یا بالکل ہی بندکرنے کی پالیسی اختیارکرلیں کہ گوگل بھی ان کا شریک کارہےیقیناً ہر عمل جو رائی کے دانے کے برابر بھی ہوگا وہ ہماراخالق لاحاضرکریگا۔
گوگل کروم کے بجائے فائرفاکس بہت اچھا اور سکیؤربراؤزر ہے ۔اکثریت نیٹ یوزرس فائرفاکس کے عادی بھی ہیں،موذیلہ ایڈون بہت ہی کارآمد اور استعمال میں آسان ہیں ۔
گوگل سرچ انجن ؛ کے متبادل بہت سارے ٹاپ اقسام سرچ انجنز ہیں جن میں ؛۔ بنگ، یاہو، آسک ، اورکچھ مزید کمپنیوں کےمرکزی حیثیت کے حامل ہیں،مذکورہ سرچ انجنز کے برعکس ایک انجن آپ سے شیئر کررہاہوں جو ان سے زیادہ اچھا لگاہےاورگوگل سے کسی طورکم نہیں۔
duck duck go

مذکورہ سرچ انجن تیز رفتاری اور بہت عمدگی سے مطلوبہ نتائج ظاہرکرتاہے اگرآپ کوئی دوسرا سرچ انجن استعمال کررہے ہیں تو اسے ایک مرتبہ ضرورآزمائیں، اس کی عمدگی کے ساتھ بہتر نتائج دیکھتے ہوئےمستقلاً بِنگ سے مذکورہ انجن پر منتقل ہوگیاہوں ۔۔۔چنانچہ مذکورہ سرچ انجن کو فائرفاکس میں مرکزی ہم آہنگ کیسے کیاجائے گا۔اس کا طریق بہت آسان ہے ۔

۔1۔فائرفاکس براؤزر کے ایڈریس بار میں ۔۔
about:config
ٹائپ اور پھر اینٹردبائیں جیسا کہ سکرین شاٹ میں نظرآرہاہے۔
Name:  searcheng.jpg
Views: 245
Size:  25.2 KB
۔2۔ظاہر ہونے والی وارننگ پر کلک سے ایک دوسری ونڈو ظاہرہوگی ۔
Name:  searcheng2.jpg
Views: 242
Size:  18.8 KB
۔3۔ایڈریس بار میں ۔
keyword.url
ٹائپ کریں ،ذیلی لسٹ میں سے کیورڈ ڈاٹ یوآرایل خودبخود ابھرکرسامنے آجائے گا۔
Name:  searcheng3.jpg
Views: 248
Size:  50.0 KB
۔4۔کیورڈڈاٹ یوآرایل پر کرسررکھتے ہوئے دہنی (رائٹ)کلک سےموڈیفائی
Modify
کاانتخاب کریں ۔
Name:  searcheng5.jpg
Views: 241
Size:  56.7 KB
۔5۔اینٹر "سڑنگ ویلیو"میں ذیلی یوآرایل پیسٹ کردیں اور پھر فائر فاکس ری سٹارٹ کریں۔
https://duckduckgo.com/?q=
آپ کے براؤزر میں مذکورہ سرچ انجن شامل ہوچکاہوگا۔
Name:  searcheng4.jpg
Views: 240
Size:  23.6 KB
مزیدِبرآں ،آپ اپنی پسند سے جوبھی سرچ انجن سیٹ کرناچاہیں وہ اسی طرح مذکورہ بالاطریق سے ہی کرلیں؛۔
شکریہ۔