Results 1 to 7 of 7

Thread: فیشن شو اور کیٹ واک کے لیے ذولحج کا مقدس عشر&#

  1. #1
    Sabih.'s Avatar
    Sabih. is offline Advance Member
    Last Online
    9th November 2020 @ 08:52 AM
    Join Date
    19 Jun 2007
    Gender
    Male
    Posts
    4,829
    Threads
    382
    Credits
    681
    Thanked
    95

    Default فیشن شو اور کیٹ واک کے لیے ذولحج کا مقدس عشر&#

    فیشن شو اور کیٹ واک کے لیے ذولحج کا مقدس عشرہ ۔۔۔۔جنگ کالم ۔۔تحریر انصار عباسی

    صحافی انصار عباسی (حفظ اللہ ) کیا یہ محض اتفاق ہے کہ فیشن شوز اور کیٹ واک کو ذوالحج کے مقدس مہینے کے پہلے عشرہ میں ہی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں منعقد کیاجاتاہے ۔رمضان المبارک کی طرح ذوالحج کے پہلے عشرہ کو اسلامی شریعت میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے ۔عام دنوں کے مقابلہ میں ان مقدس ایام میں مسلمانوں کو اجروثواب کمانے اور آخرت میں جہنم کی آگ سے اپنے آپ کو بچانے کےلیے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اسپیشل پیکج آفر کرتے ہیں مگر ہماری حالت دیکھیں کہ ہم اس خاص موقع پر فیشن شوز اورکیٹ واک کے نام پرعریانیت اور بے حیائی کا دھندا کرتے ہیں ۔دوسال قبل ذوالحج کے پہلے عشرہ میں ہی کراچی کے ایک ہوٹل میں فیشن شو منعقد کیاگیا جس کی ٹی وی چینلز نے خوب نمائش کی ۔نہ صرف ذوالحج کے تقدس کو پامال کیاگیا بلکہ پاکستان کی سماجی اور معاشرتی اقدار کو اس انداز میں روندا گیا کہ دیکھنے والوں کے سرشرم سے جھک گئے اور بہت سے لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کےلیے کس قسم کا پاکستان بنانے جارہے ہیں۔ اس سنگین مذاق پر میں نے 22 نومبر 2010(15 ذولحج 1431)کو ایک کالم بعنوان"اگر حیانہ رہے۔۔۔۔" لکھا جس کو قارئین نے بے پناسراہااور جس سے مجھے اندازہ ہواکہ ایسے بیہودہ کاموں کی نمائش سے عام پاکستانی بہت تکلیف محسوس کرتاہے ۔فحاشی و عریانیت کے موضوع اور اس سلسلے میں میڈیا کے منفی کردار پر بھی میں نے گاہے بگاہے کئی کالم لکھے جس کے نتیجے میں نہ صرف سپریم کورٹ میں اس مسئلہ کو اٹھایاگیا بلکہ قومی اسمبلی نے بھی ایک متفقہ قراداد کے ذریعہ فحاشی و عریانی کی روک تھام کےلیے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تاکہ پاکستانی معاشرہ کی اسلامی اور سماجی اقدار کو پامال ہونے سے بچایا جاسکے ۔اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ بھی کیاگیا کہ وہ پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی تشکیل دیں جو اس سلسلے میں حکومت کے لیے سفارشات بھی تیار کرے تاکہ پاکستانی معاشرہ کو عریانیت اور فحاشی جیسی لعنتوں سے بچایا جاسکے۔ مگر اس سب کے باوجود ماہِ رواں ذولحج کے پہلے عشرہ میں ایک بار پھر کراچی کے ایک ہوٹل میں فیشن شو منعقد کیاگیا اور تقریباًتمام ٹی وی چینلز نے روزانہ کی بنیاد پر اس فیشن شو کو دکھایا بھی ۔بعض اخبارات نے تو اس فیشن شو میں شرکت کرنے والی ماڈلز کی نیم عریاں تصاویر بھی شائع کیں ۔اس سب کےباجود تمام حکومتی ذمہ دار خاموش تماشائی بنے رہے ۔حکومت سندھ نے کوئی ایکشن لیانہ ہی کراچی کی انتظامیہ اور پولیس کے کانوں پر جوں تک رینگی ۔گویا اسلامی تعلیمات اورپاکستان کے آئین اور قانون کوکوئی اہمیت دی گئی نہ ہی حال ہی میں قومی اسمبلی میں پاس کی گئی متفقہ قرار داد پر کوئی عمل درآمدہوا۔بے حیائی اور عریانیت پھیلانے والے ریاست اور حکومت بھی طاقت ور ہوکر سامنے آئے ۔اور طاقت ور بھی اتنے کہ اپنے دھندے کے لیے مقدس ترین دنوں کا چناؤ کرتے ہیں اورکوئی ذمہ دار کچھ کرنہیں سکتا۔افسوس کامقام ہے کہ ٹی وی سکرینز پر بے ہودگی دیکھنے کے باوجود کسی نے اس کی مزمت کی اور نہ ہی کوئی احتجاج ہوا۔میں پہلے لکھ چکاکہ میرے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ہر دین کاایک مخصوص شعار ہوتاہے اور اسلام کا شعار"حیا" ہے ۔
    ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہماری اسلامی اقدار کو تباہ کیاجارہاہے اور ہماری نئی نسل کو ایسے رنگ میں رنگنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ہم بھی مغربی معاشرہ کی طرح جانوروں کی سی زندگی بسرکرناشروع کردیں جس میں حیانام کی کوئی شے باقی نہ بچے۔وہ زندگی جس میں حرام کے بچوں کی پیدائش ایسا معمول بن جائے کہ ان بچوں کو اپنےباپ کےنام تک پتانہ ہو اور ان کے جننے والیوں کو بھی معلوم نہ ہوکہ ان کے بچے کا باپ کون ہے ۔وہ زندگی جس میں بغیر شادی کےمرد اور عورت کا ساتھ رہنا رواج بن جائے اور شادی کرنا ایک ایک درد سر۔وہ زندگی جس میں ہم جنس پرستی یعنی عورت کا عورت اور مرد کا مرد کے ساتھ جنسی تعلق بنیادی حق کے طور پر تسلیم کیاجائے۔پاکستان میں ایک مخصوص طبقہ ایسی جانوروںوالی زندگی کو ترقی گردانتاہے ۔اس طبقہ خود کوئی حیاہے نہ شرم۔یہاں ایک بڑی تعداد ایسے افراد
    کی بھی ہے جو پرائی عورتوں کو عریانیت اور فحاشی کےلیے معاشرہ کے سامنے پیش کرتے ہیں یا ان کو بڑے شوق سے دیکھنے کے لیےجاتے ہیں مگر اپنی ماؤں،بہنوں ،بیٹیوں اور بیویوں کے لیے پسند نہیں کرتے کہ وہ نیم برہنہ ہوکر دوسرے مردوں کے سامنے کیٹ واک کریں۔ایسے افراد یادرکھیں کہ اگر ان کی یہ بے حسی اس طرح جاری رہی تو کل ان کی بیٹی کیٹ واک کررہی ہوگی اور تماش بین دوسرے ہوں گے یہاں تو ہمارے درمیان ایک ایسا ’’کُپی گروپ‘‘ بھی ہے جو فحاشی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کا مذاق اڑاتاہے اور عریانی کے دفاع میں ایسی بے شرمی پر اترآیاہے کہ کوٹھوں کی گندگی کو بھی بڑی عزت اور شان سے یاد کرتاہے۔


  2. #2
    *Xpert~Baba*'s Avatar
    *Xpert~Baba* is offline SHD38SK
    Last Online
    11th January 2018 @ 08:47 PM
    Join Date
    01 May 2010
    Location
    GHAR
    Gender
    Male
    Posts
    12,921
    Threads
    907
    Credits
    983
    Thanked
    2337

    Default

    اللہ رحم کرے اور اس خبیث دجل سے اللہ کی پناہ مانگیں سب کہ اب تمام حسیں مر چکی ہیں

    دور جاہلیت دوبارا کئی گنا جدت کے ساتھ آچکا ہے

  3. #3
    Join Date
    27 Jul 2006
    Location
    Pyara Pakistan
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    1,296
    Threads
    28
    Credits
    93
    Thanked
    18

    Default

    لعنت ہو میڈیا پر پورے دن نیم برہنہ کیٹ واک دکھائی گئی ہے وہ بھی ہیڈ لائنز میں۔شرم آنی چاہیے میڈیا والوں کو اور ان لڑکیوں کے ماں باپ کو جو اپنی اولاد کو نیم برہنہ دیکھ کو خوش ہوتے ہیں۔
    Pakistan Zindabad

  4. #4
    ansar hussain is offline Senior Member+
    Last Online
    30th March 2018 @ 09:53 AM
    Join Date
    11 Dec 2009
    Posts
    92
    Threads
    21
    Credits
    81
    Thanked
    9

    Default

    yeh sub allah ki taraf se toufeeq milne ki bat he kuch logon ko allah ne is mahine main barkaat se nawaza aur shaitan ke chely apna kam karte rahe allah an ko hadayat de un ke leye dua hi kar sakte hain

  5. #5
    Saeed siyal's Avatar
    Saeed siyal is offline Member
    Last Online
    15th March 2017 @ 12:47 AM
    Join Date
    31 Dec 2011
    Location
    Distric Layyah
    Gender
    Male
    Posts
    933
    Threads
    145
    Thanked
    33

    Default

    Ye sub Qiyamat ki nishania hein. Dunia apne End ki taraf ja rhi hy.
    Ub bus wait kro Dajal mardood k nikalne ka.
    Mehdi (AS) k zahoor ka or Eisa(AS) k nazool ka.

  6. #6
    Sazub's Avatar
    Sazub is offline Senior Member
    Last Online
    11th September 2014 @ 10:38 AM
    Join Date
    09 Dec 2010
    Location
    خب&
    Gender
    Male
    Posts
    3,339
    Threads
    229
    Thanked
    412

    Default

    مجھے نہیں معلوم کہ یہ سب کب ہوا اور کس نے دکھایا "شکر الحمدُللہ"۔

  7. #7
    sdahmed's Avatar
    sdahmed is offline Senior Member+
    Last Online
    31st August 2015 @ 10:45 PM
    Join Date
    10 Sep 2008
    Posts
    40
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Default

    Assalam wa alaikum
    Bhaioo Yeh Bohot badi saazish islam dusmano ki, humari nasal tabah kar rahay hain, aur mosalmano ki haar jab hi hui hai jab masalmano ne kafiro ke saath mil kar islam se gadari ki, ajj phir wohi dur agaya hai, hum sub unki mann rahay hain chand paiso ki khatir. isi liye mere bhai humain apne amal durust karne honge aur porey ke porey allah ke bataye hue din par chalna hoga jo humare huzor sallaho alaiwasalam ne bataya, inshallah humari dunia bhi achi hogi aur Aakhirat bhi

Similar Threads

  1. Replies: 52
    Last Post: 18th December 2013, 02:12 PM
  2. Replies: 8
    Last Post: 21st July 2010, 11:05 PM
  3. Replies: 4
    Last Post: 20th November 2009, 03:08 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •