Results 1 to 2 of 2

Thread: شادی كی غرض سے اسلام قبول كرنا

  1. #1
    Akram GCCK's Avatar
    Akram GCCK is offline Senior Member+
    Last Online
    1st April 2017 @ 09:14 PM
    Join Date
    10 Mar 2010
    Location
    Kasur
    Age
    32
    Posts
    178
    Threads
    39
    Credits
    5
    Thanked
    15

    Default شادی كی غرض سے اسلام قبول كرنا

    :سوال
    ميں گزشتہ ايك سال سے مشرق بعيد كے ايك ملك ميں زير تعليم ہوں۔ تقريبا چھ ماہ پہلے كی بات ہے كہ يہاں ميری ايك بدھ لڑكی سے دوستی ہو گئی۔ يہ دوستی مذيد بڑھ گئی اور محص دوستی كی حد تك محدود نہ رہی۔ اب وه لڑكی كچھ جذباتی ہو چكی ہے اور اس كا خيال ہے كہ وہ مجھ سے شادی كرنا چاہتی ہے اور ميرے ساتھ پاكستان جا كر رہ سكتی ہے۔ ميرے ذہن ميں آتا ہے كہ اولا تو ہمارا تعلق بہت ہی مختصر مدت كا ہے۔ مجھے جلدی ميں يہ فيصلہ نہيں كرنا چاہيے۔ دوسرا اہم نكتہ يہ ہے كہ وہ بدھ ہے۔ ميں يہ چاہتا ہوں كہ وہ اسلام كو سمجھ كر اور اس كی حقانيت كی قائل ہو كر مسلمان ہو نہ يہ كہ محض ايك مسلمان سے شادی كرنے كی خاطر اسلام قبول كرے۔ اسے اسلام قبول كرتے ہوئے مجھ سے شادی كا سوال ذہن سے نكال دينا چاہيے۔ اگر يہ ہوتا ہے تو ميں شادی كے لئے تيار ہوں۔ ليكن ميرے كچھ دوستوں كا خيال ہے كہ مجھے اس سے شادی كر لينی چاہيے۔ ان كا كہنا ہے كہ اس طرح اس كے لئے سچے دل سے اسلام قبول كرنے اور آخرت ميں كاميابی حاصل كرنے كی راہ نكل آئے گی۔ اور يہ بات پھر ميری اخروی بھلائی كا سبب بھی بنے گی۔ ان كا خيال ہے كہ مجھے اس سے شادی كا وعدہ كر لينا چاہيےتاكہ وہ مسلمان ہو جائے۔ ميرا سوال يہ ہے كہ اس مسئلہ پر كس كی رائے درست ہے؟ ميری يا ميرے دوستوں كی؟ ميرا دوسرا سوال يہ ہے كہ كيا ميں يہ سوچنے اور فيصلہ كرنے ميں اسے مركزی حيثيت دينے ميں حق بجانب ہوں كہ ايك لڑكی صرف مجھ سے شادی كرنے كی خاطر اسلام قبول كرے گی اور مجھے اس كا اجر بھی ملے گا؟
    :جواب
    آپ کے سوال کے پہلے جز کا جواب یہ ہے کہ آپ کے دوستوں کا نقطہ نظر عملی زاویے سے زیادہ درست ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں لوگوں کی ہدایت کے اسباب اور ذرائع مختلف رکھے ہیں اور ذہنی واعتقادی طور پر اسلام کی حقانیت کا قائل ہونے کے علاوہ بہت سے دوسرے نفسیاتی، جذباتی اور معاشرتی عوامل بھی دنیا بھر میں لوگوں کے اسلام سے متعارف ہونے اور اسے قبول کرنے کا ذریعہ بنتے رہے ہیں۔ اس لیے اگر کسی غیر مسلم خاتون کا کسی مسلمان مرد کے ساتھ جذباتی تعلق اس کے اسلام قبول کرنے کا ذریعہ بنتا ہے تو اس میں اس وجہ سے ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے کہ یہاں اسلام براہ راست اور اصلاً مقصود نہیں، بلکہ امید رکھنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ اسلام سے متعارف ہونے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد فکری واعتقادی سطح پر اس کی تعلیمات کو سمجھنے اور حقیقی ایمان سے بہرہ ور ہونے کا موقع اور توفیق بھی اللہ تعالیٰ اس خاتون کو ضرور عنایت فرمائیں گے۔
    جہاں تک کسی خاتون سے شادی کے فیصلے کو اس کے قبول اسلام کی امید پر مبنی کرنے کا تعلق ہے تو یہ بھی فی نفسہ ایک اچھا اور مثبت جذبہ ہے اور اس جذبے سے کسی خاتون سے شادی کرنا یقینا اللہ تعالیٰ کے ہاں بڑے اجر کا مستحق بنائے گا، البتہ اس کے ساتھ یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ میاں بیوی کے مابین نباہ اور شادی کے کامیاب ہونے کے لیے شخصی پسندیدگی اور ذوق ورجحان اور مزاج کی موافقت کا جو عنصر لازمی طور پر درکار ہوتا ہے، وہ بھی موجود ہے یا نہیں۔ اگر طبعی محبت اور مزاج کی موافقت مفقود ہو او رخدشہ ہو کہ بعد میں نباہ نہیں ہو سکے گا تو پھر احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

  2. #2
    Jalila's Avatar
    Jalila is offline Advance Member
    Last Online
    2nd November 2023 @ 08:07 AM
    Join Date
    02 Apr 2010
    Location
    Multan
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    5,059
    Threads
    160
    Credits
    1,683
    Thanked
    370

Similar Threads

  1. کیا بائبل کا مذہب پر امن ہے؟
    By imran sdk in forum General Discussion
    Replies: 11
    Last Post: 4th July 2020, 10:46 AM
  2. ہم جہاد کیوں کررہے ہیں؟
    By alidawa in forum Islam
    Replies: 9
    Last Post: 4th February 2012, 08:56 PM
  3. Kuch Ladies Poets k bare Main
    By Confuse in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 17
    Last Post: 3rd February 2010, 06:09 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •