نعت سرور کونین حامی بیکساں صلی اللہ علیہ وسلم
آئی نسیم کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کھنچنے لگا دل سوئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
کعبہ ھمارا کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
مصحف ایمان روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
لے کر مرادیں آئیں گے مر جائیں گے مٹ جائیں گے
پہنچیں گے ھم تا کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
طوبی کی طرف تکنے والوںآنکھیں کھولو ھوش سنبھالو
دیکھو قد دل جوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
نام اسی کا باب کرم ھے دیکھو یہی محراب حرم ھے
دیکھو خم ابروئےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
ھم سب کا رخ ھے سوئے کعبہ سوئے محمد روئے کعبہ
کعبے کا کعبہ روئے محمدصلی اللہ علیہ وسلم
بھینی بھینی خوشبو لہکی بیدم دل کی دنیا مہکی
کھل گئے جو گیسوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
حل اللغات :
مصحف "کل ما وجد بین دفتین" جلد کے دو پرتوں کے مابین ھر کتاب کو مصحف کہتے ھیں۔
طوبی "جنت کا مشھور درخت جس کی بلندی اور عظمت ضرب المثل ھے"۔
جوئے " فارسی زبان کے مصدر جوئیدن سے اسم فاعل اسکا معنی ھے تلاش کرنے والا"
Bookmarks