میں 2003 سے انٹرنیٹ استعمال کر رہا ہوں۔
جس میں کبھی کبھی بہت بڑا گیپ بھی آتا رہا ۔
لیکن میں انٹرنیٹ کی دنیا سے واقف تھا۔
لیکن کس چیز سے صرف یاہو چیٹنگ۔
کوئی اتہ پتہ نہیں کہ انٹرنیٹ کسی اور چیز کے لئے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔
سال 2006 سے میں نے تھوڑا بہت نیٹ سرفنگ شروع کی تعلیمی سرگرمیوں کے لئے کہ مجھے ایک عنوان پر کچھ مواد درکار تھا۔
ان دنوں بھی خاص استعمال نہیں رہا۔ زیادہ تر چیٹنگ ہی رہی۔
پھر آرکٹ کا نام سنا وہاں پر جوائن کیا۔
کچھ عرصہ آرکٹ چلایا پر بور ہوگیا کہ وہاں کچھ نیا نہیں ہو رہا تھا۔
اس کے بعد فیس بک کا نام سنا۔ وہاں انٹری ماری۔ پر وہاں زیادہ تر گیم کھیلتا تھا۔
پر جب 2010 سے میں فیس بک نے رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ شروع ہوا تو تب وہاں سے چھوڑ دیا۔
آج بھی آئیڈی ہے۔
لیکن وہ صرف چند عزیزوں اور دوستوں سے گفتگو کرنے کے لئے استعمال کرتا ہوں۔
جب سال 2010 میں فورم ورلڈ جوائن کیا تو پہلا فورم ہی آئی ٹی دنیا تھا۔
یعنی بسم اللہ ہی فورم ورلڈ کے لیڈر سے ہوئی۔
کوئی اتہ پتہ نہیں کہ فورم کیا ہوتا ہے۔
اس کی الف بے کا نہیں پتہ تھا۔
ان دنوں دوبئی کا برج الخلیفہ مکمل ہو چکا تھا۔اور اپنی خوبصورتی اور بلندی کی وجہ سے کافی مشہور تھا۔
میں نے اس پر ایک تھریڈ بنایا۔ادھر ادھر سے انفارمیشن جمع کی۔
ساتھ میں نیچے لکھ دیا کہ کن کن ویب سائٹ کا میں نے استعمال کیا ہے۔
تو خانجی بھائی نے میرا تھریڈ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کیوں۔
تو پوچھنے پر بتایا کہ تھریڈ اسطرح نہیں بناتے اس میں کسی اور ویب سائٹ کا نام نہیں لکھنا اور نہ ہی کاپی پیسٹ کرنا ہے۔
تو جی میں سمجھ گیا کہ یہ تو کافی مشکل کام ہے۔
اس لئے میں چلا بات چیت سیکشن، کیونکہ خاموش بچہ جو ہوں اس لئے باتونی کلب جوائن کر لیا۔
پھر جو میں نے خاموشی کا ریکارڈ بنایا تو نہ پوچھو۔
ان دنوں فورم پر 1 منٹ بریک ہوا کرتا تھا دو پوسٹ کے درمیان۔
اور میں نے ایک مہینے میں ساڑھے چار ہزار سے بھی زائد پوسٹیں کر ڈالیں۔
وہ بھی آئی ٹی دنیا کے موبائل ورژن سے۔
لیکن پھر فورم پر سیکھنے کا کام شروع کیا۔
پھر اردو لکھنا سیکھی۔
فوٹوشاپ سیکھا۔
مائیکرو سافٹ آفس کا بہت کچھ سیکھا۔
ہزاروں نہیں تو سینکڑوں سافٹ ویئرز ، ویب سائٹ سے پہچان ہوئی۔
پھر جو خود سیکھا یہاں بھی سیکھانا شروع کردیا کہ یہ مجھ پر آئی ٹی دنیا کا حق بنتا تھا کہ میں نے اس کی وجہ سے جو کچھ سیکھا اب اگر کچھ نیا سیکھوں تو یہاں بھی شیئر کردوں کہ اگر میری وجہ سے کسی کا کوئی مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔
تو یہ میرے لئے خوشی کی بات ہوگی۔
لو جی خاموش بچہ پتہ نہیں کیا کیا بول گیا۔
ابھی تو صرف ایک پیراگراف کا جواب دیا ہے۔
اچھا تو باقی کو مختصر کرتے ہیں۔
آئی ٹی دنیا کو دلی کی اتاہ گہرائیوں جہاں پر خون ہی خون وہاں سے دلی مبارک باد قبول ہو۔
اور میری بلکہ فورم کے ہر مخلص ممبر کی دعا ہے کہ یہ فورم تا قیامت اسی طرھ علم کی روشنی پھیلاتا رہے، آمین ثم آمین
ایم قاسم بھائی کو دوبارہ سوپر موڈ کا رینک بہت بہت مبارک ہو۔
آپ بلاشبہ اس رینک کے حقدار رہے ہیں کہ آپ کا پرانا کام تو چھوڑیں جب سے آپ دوبارہ ایکٹو ہوئے ہیں آپ نے چار چاند لگا دئے ہیں۔
خرم فاروق بھائی جنہیں میں سافت ویئرز کا بادشاہ کہوں گا۔
ایسے خوبصورت خوبصورت سافٹ ویئر لاتے ہیں کہ کیا بتاؤں۔
ساتھ میں ان کے فوٹو شاپ ریلیٹڈ تھریڈز بھی شاندار ہوتے ہیں۔
عبیر عالم، حسیب عالمگیر اور فاسٹ اسماعیل بھائیوں
آپ تینوں کو بھی موڈ ٹیم میں شمولیت پر بہت بہت مبارک باد کہ آپ تینوں کا کام اپنی مثال آپ ہے۔
اب رہ گئے دو مزید حضرات۔
درویش بھائی۔
جو کسی کے چاچا تو کسی کے بابا ہیں۔
ان کے آئی ٹی تھریڈز کی بھرمار اور ان کی ڈیزائن پوئٹری کا منفرد انداز ہی سب کچھ کہہ جاتا ہے۔
اور چاچائے سمارٹ فون(باالخصوص اینڈرائڈ) کا موبائل کی دنیا میں بہت ہی زبردست کام ہے۔
میرا آدھے سے زیادہ ٹائم ان کے موبائل سیکشن کے تھریڈز اور آجکل تو ڈیزائن شاعری کا بھی ان پر بھوت سوار ہے تو، ان کے وی ایم پڑھنے میں گزر جاتا ہے۔
اور تمام نئے وی آئی پیز بمع پرانے وی آئی پیز کو بھی مبارک باد کے آپ کا کام اس قابل ہے کہ آئی ٹی دنیا کا وی آئی پر رینک مل سکا۔
کیونکہ یہ مقابلہ پورے 245,701 لوگوں کے ساتھ تھا۔
جزاک اللہ
آپ سب کا بھائی
خاموش بچہ
Bookmarks