غیبت" زنا سے بڑا گناہ:
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلي الله تعالٰی عليه و اٰلہِ وسلم نے فرمایا "غیبت" زنا سے زیادہ سخت اور سنگین ہے بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا حضور صلي الله تعالٰی عليه و اٰلہِ وسلم ! "غیبت" زنا سے زیادہ سنگین کیونکر ہے؟ آپ صلي الله تعالٰی عليه و اٰلہِ وسلم نے فرمایا کہ آدمی اگر بدبختی سے زنا کر لیتا ہے تو صرف توبہ کرنے سے اس کی معافی اور مغفرت اللہ تعالی کی طرف سے ہو سکتی ہے مگر غیبت کرنے والے کو جب تک خود وہ شخص معاف نہ کر دے جسکی اس نے غیبت کی ہے اسکی معافی اور بخشش اللہ کی طرف سے نہیں ہو گی (شعب الایمان بیہقی حديث#5/2298)
ماخوذ از:اسوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم"
Bookmarks