moon jii said:
sir mere pas quran e pak ki tamam surat mp3 me pari he muje ye batai ke me inki awaz ko echo sound me kaise tabdeel karo
السلامُ علیکم بھائی
آپ کے مسلےکے بارے میں تو کوئی ماہر جواب دےہی دے گا لیکن میں آپکی توجہ اس جانب کروانا چاہتا ہوں کہ الفاظ کا استعمال کسی چیز کی افادیت یا احترام کو کس طرح ظاہر کرتے ہیں۔
جیسے ۔
میرا والد باہر گیا ہوا ہے
میری ماں چارپائی پہ پڑی ہوئی ہے
یکدم احساس ہوتا ہےکہ نہائت بدتمیز فرد ہے
اگر کوئی آپ سے کہے کہ
میز پر روٹی پڑی ہوئی ہے کھالے
تو آپ کو احساس ہوگا کہ جیسے مجھے دھتکارتے ہوئے گری پڑی چیز کھانے کو کہا جارہا ہے ۔
اسی طرح اگر ہم قابل احترام چیزوں کو اس طرح کہیں کہ پڑی ہوئی ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی بے مصرف چیز سٹور وغیرہ میں فالتو پڑی ہوئی ہے ۔
اس تمام گفتگو کو آپ سمجھ گئے ہوں گے اُمید ہےکہ آئیندہ الفاظ کا چناو عمدگی سے کر سکیں گے ۔
الفاظ آپ کی شخصیت کے آیئنہ دار ہیں ۔
اگر میری باتیں آپ کو گراں گزری ہوں تو معزرت خواہ ہوں۔
Bookmarks