Results 1 to 5 of 5

Thread: چھے دہائیوں میں پہلی مرتبہ قفلِ خانہ کعبہ 

  1. #1
    Saeed_A's Avatar
    Saeed_A is offline Senior Member+
    Last Online
    18th February 2017 @ 12:01 PM
    Join Date
    10 Oct 2011
    Location
    KPK
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    671
    Threads
    67
    Credits
    3,654
    Thanked
    71

    Default چھے دہائیوں میں پہلی مرتبہ قفلِ خانہ کعبہ 

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    Name:  148130_120657488095037_506730760_n.jpg
Views: 242
Size:  29.9 KB

    سعودی حکومت نے60سال بعدخانہ کعبہ کےمرکزی دروازے کا اندرونی قفل پہلی مربتہ تبدیل کیا ہے۔
    خانہ کعبہ کا قفل آمیرمکہ معظمہ شہزادہ خالد الفیصل نےاپنےہاتھوں سےتبدیل کیا۔
    تبدیلی سے قبل شہزادہ الفیصل نے کعبہ شریف کو غسل دیا۔
    بعد ازاں قفل کی تبدیلی کی
    تقریب ہوئی اور پہلے سے موجود تالہ نکال کر اس کی جگہ ایک نیا سنہری تالہ لگایا گیا۔
    تالے کی تیاری پر آنے والے تمام اخراجات خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنی جیب سے ادا کیے۔
    خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب میں مسجد حرام کے امور کی نگراں کمیٹٰی کے چیئرمین الشیخ عبدالرحمان السدیس، مسلم ملکوں کے سفراء اور اہم حکومتی شخصیات موجود تھیں۔ خیال رہے کہ خانہ کعبہ کو سال میں دو مرتبہ عطر اور آب زم زم سے غسل دیا جاتا ہے اور سال میں ایک مربتہ اس کا غلاف تبدیل ہوتا ہے۔
    الحرمین الشریفین کے لیے خدمات فراہم کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف الوابل نے بتایا کہ خانہ خدا کو سال میں دو مرتبہ غسل دیا جاتا ہے۔ پہلا غسل اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام کی پندرہ کو جبکہ دوسرا یکم شعبان کو دیا جاتا ہے۔ یہ وہ ایام ہوتے ہیں جن میں خانہ کعبہ میں زائرین اور معتمرین کا زیادہ اژدہام نہیں ہوتا اور غسل کے حوالے سے یہ موزوں اوقات سمجھے جاتے ہیں۔
    خانہ کعبہ کی طرح خدا کے اس مقدس گھر سے نسبت رکھنے والی دیگر تمام معمولی چیزوں کو بھی غیر معمولی حیثیت حاصل ہے۔ ان میں خانہ کعبہ کی کنجی بھی شامل ہے۔ کعبہ شریف کی کُنجی 1400 سال سے مکہ مکرمہ کے معروف آل شیبی قبیلے کے پاس بطور امانت رکھی گئی ہے۔ اسلامی تاریخی کتب میں صرف ایک واقعہ ملتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی دور میں آل شیبی سے خانہ کعبہ کی کلید چوری کی گئی تھی لیکن اسے دوبارہ حاصل کر لیا گیا تھا۔ یہ امانت آج کل آل الشیبی کے السدنہ خاندان کے پاس ہے۔
    ( قفل و کلید کعبہ کی تاریخ )
    ایک روایت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے حضرت عثمان بن طلحہ کے دادا کو خانہ کعبہ کی چابی عطا کرتے ہوئے فرمایا کہ ’’اے بنی طلحہ! یہ (چابی) اللہ تعالیٰ کی جانب سے امانت ہے اپنے پاس رکھو۔ یہ امانت (کلید) ہمیشہ آپ کے پاس رہے گی اور آپ سے اسے چھیننے والا ظالم ہو گا‘‘۔
    الشیبی خاندان کے موجودہ سربراہ عبدالقادر الشیبی نے خانہ کعبہ کی کنجی کی حفاظت کے بارے میں بتایا کہ ’’ کلید کعبہ کو خانہ کعبہ کے غلاف کے کپڑے سے بنی ایک سنہری تھیلی میں نہایت محفوظ مقام پر رکھا گیا ہے، جہاں سے اس کے گم ہونے کا کوئی احتمال نہیں ہے‘‘۔
    تاریخی مصادر سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان خلفاء، سلاطین، دور عباسی، ممالیک اور خلافت عثمانیہ کے ادوار میں خانہ کعبہ کی کنجی یکے بعد دیگرے ایک سے دوسری حکومت کو سپرد کی جاتی رہی ہے، تاہم اس کی اصل ملکیت صرف الشیبی خاندان ہی کے پاس رہی۔
    خانہ کعبہ کے درو دیوارکی طرح کے اس کے قفل اور کنجیوں پر بھی خوبصورت عربی خطاطی میں آیات سے نقش و نگاری کی جاتی رہی ہے۔ الحرمین الشریفین کی وسعت کے دوران اس کے دروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا اور ہر دروازے کا تالا اور اس کی کنجیاں تیار کی گئیں۔ یہ تالے لوہے سے تیار کی جاتے۔ خانہ کعبہ کے آخری دروازے کا تالا اور اس کی کنجی خلافت عثمانیہ کے دور میں 1309 ھ میں تیاری کیے گئے، شاہ خالد بن عبدالعزیز آل سعود مرحوم کے حکم پر 1398ھ میں خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے کا تالا تبدیل کیا گیا۔ حال ہی میں غسل کعبہ کے بعد اسی تالے کی جگہ ایک سنہری قفل لگایا گیا۔
    صاحب ثروقت لوگ خانہ کعبہ کی پرانی چابیوں اور اس کے تالوں کو بھاری رقوم کے عوض خریدکرتے اور انہیں تبرک کے طور پراپنے گھروں میں رکھتے رہے ہیں۔ کعبۃ اللہ کے ایک پرانے تالے اور اس کی چابی کی عام نیلامی کی گئی جو تقریبا 18ملین ڈالرسے زیادہ کی رقم میںفروخت ہوئے تھے۔ اسلامی تاریخ میں مقدسات سے متعلقہ کسی چیز کی یہ سب سے بڑی رقم قرار دی جاتی ہے۔
    خانہ کعبہ کی مجموعی طور پر 58 پرانی کنجیاں آج بھی دستیاب ہیں جو مختلف عجائب گھروں میں رکھی گئی ہیں۔ ان میں 54 چابیاں ترکی کے شہر استنبول کے ’’توپ کاپی‘‘ میوزیم میں ہیں،دو چابیاں فرانس کے نہاد السعید میوزیم میں جبکہ ایک قاہرہ کے ایک عجائب خانے میں ہے۔

    دعاؤں کا طلب گار سعید انور

  2. #2
    Syed Ali22 is offline Senior Member+
    Last Online
    28th April 2021 @ 08:12 PM
    Join Date
    29 Nov 2012
    Location
    ksI k khwboN Me
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    545
    Threads
    20
    Credits
    1,301
    Thanked
    25

    Default

    Subhan ALLAH

  3. #3
    Sazub's Avatar
    Sazub is offline Senior Member
    Last Online
    11th September 2014 @ 10:38 AM
    Join Date
    09 Dec 2010
    Location
    خب&
    Gender
    Male
    Posts
    3,339
    Threads
    229
    Thanked
    412

    Default

    ماشاٗاللہ بہت عمدہ معلومات فراہم کی ہیں
    اس عمدہ فراہمی کا بہت بہت شکریہ۔

  4. #4
    Saeed_A's Avatar
    Saeed_A is offline Senior Member+
    Last Online
    18th February 2017 @ 12:01 PM
    Join Date
    10 Oct 2011
    Location
    KPK
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    671
    Threads
    67
    Credits
    3,654
    Thanked
    71

    Default

    Quote sazub said: View Post
    ماشاٗاللہ بہت عمدہ معلومات فراہم کی ہیں
    اس عمدہ فراہمی کا بہت بہت شکریہ۔
    شکریہ

  5. #5
    Join Date
    21 Dec 2008
    Location
    Faisalabad
    Age
    41
    Gender
    Male
    Posts
    2,588
    Threads
    104
    Credits
    4,372
    Thanked
    173

    Default

    very nice information

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 4th April 2020, 08:01 PM
  2. تنصیبِ اُردو
    By ~*hiway*~ in forum Computer Articles
    Replies: 12
    Last Post: 18th February 2016, 05:18 PM
  3. 2010ء: دنیا کیا سے کیا ہو جائیگی
    By amjadattari in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 11
    Last Post: 3rd February 2010, 02:36 AM
  4. ھماری مسلمان بہنیں۔۔
    By Touqeer Shah in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 6
    Last Post: 17th August 2009, 07:11 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •