لسلام علیکم

آج جو ٹپ میں آپ کو بتاوں گا اس کے ذریعے آپ اپنی ہارڈ ڈسک کی کسی بھی پارٹیشن کو بغیر کسی سافٹ وئیر کے لاک کر سکتے ہیں لیکن پارٹیشن کو لاک کرنے سے پہلے ایک بات کا خیال رکھیں کہ جس پارٹیشن میں آپ نے ونڈوز انسٹال کی ہوئی ہے اس کو لاک مت کریں ورنہ آپ کو ونڈوز دوبارہ انسٹال کرنا پڑی گی۔

Go to.......c:\.......Windows............System32

اس میں ایک فائل ہے جس کا نام ہے
gpedit
اس کو اوپن کریں۔جو ونڈو اوپن ہو گی اس کے بائیں سائیڈ پر ایک آپشن موجود ہو گی
User Configuration
کے نام سے۔اس میں ایک اور آپشن ہو گی جس کا نام ہے
Administrative Templates
اس پر ڈبل کلک کریں اور اس میں موجود آپشن
Windows Components
پر ڈبل کلک کریں اور اس میں موجود ایک اور آپشن
Windows Explorer
پر سنگل کلک کریں

اب اس ونڈوز کے دائیں سائیڈ میں آپ کو کافی ساری آپشنز نظر آ رہی ہوں گی
ان میں ایک آپشن ہے
Prevent Access to drives from my computer
اس پر ڈبل کلک کریں جو ونڈوز اوپن ہو گی اس میں تین آپشنز نظر ہوں گی

Not Configured .1

Enable .2

Disable .3

آپ نے دوسری آپشن یعنی کہ
Enable پر کلک کرنا ہے ۔ جیسے ہی آپ اس پر کلک کریں گے اس کے نیچے ایک آپشن ظاہر ہو گی جس میں سے آپ اپنی جس پارٹیشن کو لاک کرنا چاہیں اس کو سیلیکٹ کر سکتے ہیں،بس اب آپ اس کو اپلائی کر کے او۔کے کر دیں اور پھر دیکھیں کمال کہ جس پارٹیشن کو آپ نے لاک کیا ہے وہ اوپن نہیں ہو گی۔

جب بھی آپ نے اس کو دوبارہ ان لاک کرنا ہو تو یہی پراسس دوبارہ دہرا دیں لیکن آخری تین آپشنز میں سی پہلی آپشن استعمال کریں یعنی کہ
Not Configured
اس پر کلک کریں،اپلائی کر کے او۔کے کر دیں۔ آپ کی پارٹیشن ان لاک ہو چکی ہے۔