السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
تمام لہوری ممبرز کے لئے ایک خوشگوار خبر کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔ لاہور لائنز نے فیصل بینک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں فیصل آباد کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔
تمام لہوریوں کو بہت بہت مبارک ہو۔
او میں آکھیا چک دے پھٹےےےےے۔
لہور لہور اےےےےےےےےےےے
جاوید میانداد نے امپائرز کو میڈلز دئیے۔ امپائرز یہ تھے۔ ضمیر حیدر، احسن رضا ، شوزب رضا، ساجد آفریدی۔
پھر باقی سٹاف۔
ریفری، مصدق رسول خان،،، سکورر نجم السعید اور عبد الحمید۔
موسٹ نمبر آف سکسز ایوارڈ فیصل بینک کی طرف سے ملا ہے محمد حفیظ، عبد الرزاق، علی وقاص اور مصباح الحق
موسٹ نمبر آف فورز ایوارڈ کا ایوارڈ ملا ہے لاہور لائنز کے احمد شہزاد کو
موسٹ نمبر آف وکٹس ان فائنل کا ایوارڈ ملا ہے لاہور لائنز کے محمد حفیظ کو۔
فیصل آباد کے کھلاڑی فرخ شہزاد نے لیا موسٹ نمبر آف کیچز ان فائنل ایوارڈ
بیسٹ بیٹسمین آف ٹورنامنٹ ایوارڈ ملا ہے لاہور لائنز کے احمد شہزاد کو۔
چھا گیا اے پائی۔
موسٹ نمبر آف وکٹس ان ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا ہے فیصل آباد وولوز کے اسد علی کو۔
بیسٹ فیلڈر آف ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا ہے فرخ شہزاد فیصل آباد کے، راولپنڈی کے یاسر عرفات، عمران اسلم بہاولپور کے اور عمر اکمل لاہور لائنز کے۔
بیسٹ وکٹ کیپر آف ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا ہے گلریز صدف ملتان ٹائیگرز کے اور کامران اکمل لاہور لائنز کے۔
یعنی اس کی جگہ پکی انڈیا کے لئے۔
موسٹ نمبر آف رنز ان فائنل کا ایوارڈ جاتا ہے لاہور لائنز کے ناصر جمشید کو۔
ہائیر کی طرف سے احمد شہزاد کے لئے عمرے کا ٹکٹ۔
موجاں بھئی تیریاں۔ جا وائی بھاگ لگے رہن۔
ٹیلی نار ایزی پیسہ کی طرف سے موسٹ باؤنڈریز کا ایوارڈ جاتا ہے احمد شہزاد کو۔
ایڈوانس ٹیلی کام کی طرف سے موسٹ اسٹائلش بیٹسمین آف دی فائنل میچ کے لئے نوکیا لومیا فائیو ون زیرو ایوارڈ جاتا ہے ناصر جمشید کو۔
واہ بھئی۔۔ ایڈا توں محمد یوسف۔
موسٹ امپریسو باؤلر آف فائنل کا ایوارڈ جاتا ہے محمد حفیظ کو۔
واہ پروفیسر صاحب۔
ایڈوانس ٹیلی کام کی طرف سے ایک اور ایوارڈ ۔
موسٹ ایتھلیٹک وکٹ کیپر آف فائنل کا ایوارڈ جاتا ہے کامران اکمل کو۔
جا توں وی نوکیا لومیا کھا۔
موسٹ الیکٹریفائینگ فیلڈر آف فائنل کا ایوارڈ جاتا ہے فرخ شہزاد فیصل آباد بھیڑیے کا۔
اک لومیا توں وی کھا لے۔
ایک لومیا کا ایوارڈ حفیظ کے لئے دوبارہ بیسٹ پلئیر آف فائنل۔
اور اب سب سے اہم ایوارڈ۔
مین آف دی میچ۔
مین آف دی فائنل رہے کپتان محمد حفیظ لاہور لائنز کے۔
Bookmarks