تمام آئی ٹی دنیا کے دوستوں کو اسلام علیکم
تمام ایکسپرٹ دوستوں سے میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرے پاس آئی بی ایم کا ۸۶۵ کمپیوٹر ہے، جسکا مسئلہ یہ ہے کہ ڈسپلے نہیں آ رہا، جب سسٹم آن ہوتا ہے تو پاور اور پراسیس کی لائٹس آن ہوجاتی ہیں اور سی پی یو فین کی سپیڈ بڑھ جاتی ہے اس کے علاوہ سسٹم بوٹ ہونے کا کوئی بھی سائن نہیں آتا، یعنی نہ ڈسپلے آتا ہے نہ سسٹم بوٹ ہوتا ہے،
میں مانیٹر، وی جی اے کیبلز، ریم، بائیوس سیٹنگ، ایکسٹرا ہارڈ ویئر ، ہارڈ ڈسک باری باری نکال کر اور دوبارہ آن کے کے چیک کر چکا ہوں مگر ڈسپلے نہیں آ رہا، یہاں تک کے پروسیسر ریم اور تمام اوپن کمپوننٹس کی صفائی بھی تھنر سے کر چکا ہوں مگر ڈسپلے نہیں آ رہا،
اسلیئے مجھے آپ لوگوں کے مشورے کی ضرورت ہے کہ پرابلم کہاں پر ہوسکتا ہے، آیا پاور سپلائی کا مسئلہ ہے یا بائیوس کا؟؟؟؟
برائے مہربانی جیسا بھی کمینٹ کریں مگر اپنا اپنا کمینٹ ضرور دیں
بہت شکریہ کے ساتھ