Results 1 to 3 of 3

Thread: سام سنگ نے گلیکسی گرینڈ اسمارٹ فون جاری کر 

  1. #1
    Join Date
    21 Dec 2008
    Location
    Faisalabad
    Age
    41
    Gender
    Male
    Posts
    2,588
    Threads
    104
    Credits
    4,372
    Thanked
    173

    Default سام سنگ نے گلیکسی گرینڈ اسمارٹ فون جاری کر 

    سام سنگ نے گلیکسی گرینڈ اسمارٹ فون جاری کر دیا





    سام سنگ نے گلیکسی اسمارٹ فون سیریز کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بظاہر گلیکسی نوٹ2 اور خصوصیات میں گلیکسی ایس II سے ملتے جلتے گلیکسی گرینڈ کا اجراء کر دیا ہے اور یوں اپنی لائن-اپ میں ایک اور بڑی اسکرین کے فون کا اضافہ کیا ہے، پانچ انچ کا یہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون ظاہراً درمیانی رینج رکھنے والے صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    سام سنگ گلیکسی گرینڈدو اقسام میں دستیاب ہوگا، ایک واحد سم آپشن والا، جبکہ دوسرا دو سموں کو سپورٹ کرے گا۔

    9.6 ملی میٹر موٹائی اور 162 گرام وزن کے ساتھ گرینڈ 5 انچ کی ٹی ایف ٹی ایل سی ڈی اسکرین کا حامل ہے جو 400×800 ڈبلیو وی جی اے ریزولیوشن کے ساتھ ایک خوبصورت سفید وجود رکھتا ہے اور مارکیٹ میں موجود سام سنگ کےبیشتر اسمارٹ فونز کے جیسا ہی لگتا ہے۔

    اندرونی طور پر یہ ڈیوائس 1.2 گیگاہرٹز کے ڈوئل کور پروسیسر کی حامل ہے جو اینڈرائیڈ 4.1.2 (جیلی بین) چلاتا ہے۔ اس کے ساتھ 1 جی بی ریم اور 8 جی بی کی انٹرنل میموری مع 64 جی بی تک کے مائیکروایس ڈی کارڈ کے لیے سلاٹ موجود ہیں۔

    گلیکسی گرینڈ سامنے کے رخ پر 2 میگاپکسل کے کیمرے کا حامل ہے جو 720 پکسل وڈیو کالز سپورٹ کرتا ہے جبکہ پشت پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ نصب ہے جو ایل ای ڈی فلیش اور زیرو شٹر-لیگ کے ساتھ ہے۔

    کنیکٹیوٹی کے دیکھا جائے تو سام سنگ میں 2جی اور 3جی دونوں، وائی-فائی 802.11 b/g/n (2.4 گیگاہرٹز)، وائی فائی ایچ ٹی 40، یو ایس بی 2.0، بلوٹوتھ 4.0 +ایل ای، اے-جی پی ایس، گلوناس اور ڈی ایل این اے کی سہولت ہیں جبکہ بیٹری گنجائش 2,100 ایم اے ایچ ہے۔

    دیگر خصوصیات میں اینڈرائیڈ 4.1.2 جیلی بین پر سام سنگ کا ٹچ وِز انٹرفیس بھی شامل ہے جس میں دیگر گلیکسی ماڈلز میں شامل عام خصوصیات موجود ہیں جیسا کہ ایس وائس، ملٹی ونڈو موڈ، ڈائریکٹ کال، آل شیئر پلے، اسمارٹ الرٹ، پاپ اپ پلے اور دیگر تمام سام سنگ ہبس۔

    سام سنگ گلیکسی گرینڈ کی تکنیکی خصوصیات یہ ہیں

    ڈوئل-سم: (ڈوئل-ایکٹو) آپشن
    ڈسپلے: 5 انچ ڈبلیو وی جی اے ٹی ایف ٹی ٹچ اسکرین
    آپریٹنگ سسٹم: اینڈرائیڈ 4.1 (جیلی بین)
    پروسیسر: 1.2 گیگاہرٹز ڈوئل کور
    ریم: 1جی بی
    میموری: 8جی بی انٹرنل میموری، 64 جی بی تک کے مائیکروایس ڈی کارڈ کی سپورٹ
    کیمرہ: پشت پر 8 میگاپکسل اور سامنے کے رخ پر 2 میگاپکسل کا کیمرہ
    کنیکٹیوٹی: 3جی، 2جی، وائی-فائی، بلوٹوتھ 4.0، ایچ ڈی ایم آئی، اے-جی پی ایس، ڈی ایل این اے ایس وائس اور مائیکرویو ایس بی
    بیٹری: 2100 ایم اے ایچ
    متفرق: ڈائریکٹ کال، اسمارٹ الرٹ، پاپ اپ وڈیو اور آل شیئرپلے
    سام سنگ اس فون کو دو اقسام میں پیش کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، ڈوئل سم I9082 اور واحد سم I9080 میں، لیکن ابھی تک اس کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے

  2. #2
    Muhammaduf's Avatar
    Muhammaduf is offline Senior Member
    Last Online
    24th September 2017 @ 05:11 AM
    Join Date
    29 Jun 2012
    Location
    Toba Tek Singh
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    12,314
    Threads
    517
    Credits
    11
    Thanked
    1180

    Default

    Bohat Acha Review Diya Hai.
    [B][CENTER][SIZE=4][URL="https://www.youtube.com/watch?v=1LLCI_DmRj0"]AdSense Vs. Affiliate Marketing — $100 on 1,000 Views?![/URL][COLOR="#FF0000"]?![/COLOR][/SIZE][/CENTER][/B]

  3. #3
    phonemart's Avatar
    phonemart is offline Senior Member+
    Last Online
    15th October 2016 @ 10:51 PM
    Join Date
    28 Nov 2012
    Location
    Gulberg, Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    146
    Threads
    27
    Credits
    0
    Thanked
    25

    Default

    very nice review, MasAllah, Aghar price achi hoi tu bohat hit ho ga yeh set Pakistan main

Similar Threads

  1. شیطان: مقرب سے مردود تک
    By UltimateX in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 30
    Last Post: 23rd August 2017, 11:20 PM
  2. کیا عجیب تھا یہ نوجوان
    By Adeel Naseem in forum Islam
    Replies: 9
    Last Post: 15th July 2011, 04:26 PM
  3. منحوس دن
    By Confuse in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 12
    Last Post: 5th June 2010, 06:33 AM
  4. Replies: 7
    Last Post: 1st April 2009, 10:59 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •