Results 1 to 3 of 3

Thread: آخر اتنی دورخی اور منافقت کیوں ہے ۔۔۔ ؟

  1. #1
    AAB88 is offline Senior Member+
    Last Online
    8th July 2019 @ 12:31 AM
    Join Date
    02 Apr 2010
    Location
    Karachi
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    486
    Threads
    108
    Credits
    0
    Thanked
    59

    Default آخر اتنی دورخی اور منافقت کیوں ہے ۔۔۔ ؟

    ہم برابر ناجائز کاموں میں مبتلا ہیں ، ہمیں اس کا اعتراف بھی ہے ، لیکن اپنے مقابل ساتھی کا مکروہ عمل ہماری آنکھوں میں کانٹا بن کر چبھتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
    مجھے سامنے والے کی ایک چھوٹی غلطی بھی پہاڑ کے مانند نظر آنے لگتی ہے اور میں اس کا چرچا کرنے لگتا ہوں ، خود چاہے سو دفعہ وہی کام کرجاؤں مجھے اس کا احساس تک نہیں ہوتا۔ ۔ ۔

    مجھے زرداری سے تو شکوہ ہے کہ وہ کرپٹ ہے لیکن میں اپنی کمائی کو کتنا حلال کرکے کھاتا ہوں ، اسکا کبھی مجھے خیال بھی نہیں آیا۔۔۔۔۔۔
    میں اس بات پر گلی میں کھڑے ہوکر بحثین کرتا ہوں کہ پولیس، کچہری والے رشوت کے بغیر کام ہی نہیں کرتے ، لیکن کوئی مجھے اپنے کام کےلیے ایک پیٹی فروٹ کی بجھوا دے تو تحفہ سمجھ کر قبول کرتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔

    کہیں لائن میں لگ کر بل جمع کرواتے ہوئے کسی اور بندے کا اندر کے آدمی کی سفارش سے پہلے جا کر جمع کروا دینا تو مجھے ناگوار گزرتا ہے ، لیکن اگر مجھے اس طرح موقع مل جائے تو دوڑ کر جا کر جمع کرواتا ہوں اور بعد میں سب کے سامنے تذکرہ بھی کرتاہوں کہ میرا محکمہ میں دوست تھا جس کی وجہ سے جلد کام ہوگیا۔ ۔ ۔ ۔۔

    اشارے پر ٹریفک پولیس والا کھڑا نہ ہو تو میں اشاروں کی پرواہ ہی نہیں کرتا ، کوئی میرے سامنے اشارہ توڑ جائے تو میں منہ میں بڑبڑانا شروع ہوجاتا ہوں ۔۔۔
    مجھے اس بات پر تو شکوہ ہے کہ میرا فلاں رشتہ دار اپنے والدین کی عزت و خدمت نہیں کرتا، لیکن میں خود غصہ میں اپنے ماں باپ کو کتنے سخت الفاظ بول جاتا ہوں اسکا کبھی مجھے خیال بھی نہیں آیا۔ ۔ ۔

    میرے گھر اور آفس میں پنکھا بھی نہیں صحیح چلتا اور آفس اور مسجد میں اے سی کے نہ چلنے پر چلانا شروع ہوجاتا ہوں۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    میرے بچہ رو رہا ہو تو میرے دل میں درد ہوتا ہے ، دوسرے کا بچہ رو رہا ہو تو سر میں ۔ ۔ ۔

    میں دن بھر غیر لڑکیوں کے ساتھ ہلڑ بازی کرتا اور گپیں لگاتا اور دوستوں کےساتھ مل کر بے حیا فلمیں دیکھتا ہوں لیکن اپنی بہنوں، بیٹیوں سے مجھے یہ توقع رہتی ہے کہ وہ کسی غیر لڑکے سے بات نہیں کریں گی اور بے حیائی کے کاموں سے بچیں رہیں گی ۔ ۔ ۔

    میں اپنی ساس اور سسر کی طبیعت وصحت کا مہینوں نہیں پوچھتا لیکن مجھے اپنی بیوی سے یہ شکوہ رہتا ہے کہ میری ماں کی ٹانگیں کیوں نہیں دباتی ۔ ۔ ۔
    مجھے اس بات پر تو شکوہ ہے کہ میری مسجد کا مولوی اپنے پیٹ کے لیے حق بات کہتے ہوئے ڈرتا ہے لیکن کبھی مجھے اسکی توفیق نہیں ہوئی کہ اسکی تھوڑی مالی مدد ہی کرلو کہ وہ آزادی سے بات کرسکے۔۔۔ ۔ ۔
    میں خود فرائض وواجبات میں کوتاہی کرتا ہوں،، کئی کئی وقت کی نمازیں قضا کرجاتا ہوں،، زکوۃ کبھی دی ہی نہیں، ، لیکن اپنے حریف کو نمازہ جنازہ میں شرکت نہ کرنے اور صدقہ نہ دینے پر بھی طعنہ دیتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔


    مجھے شکوہ رہتا ہے کہ میرے آفس میں سیاست بہت ہے ایک دوسرے کی جڑیں کاٹی جاتیں ہیں لیکن میرے علاوہ میرے کسی کولیگ کی پروموشن ہوجائے تو میرے دل میں جلن ہونے لگتی ہے اور میں اسکے پیٹ پیچھےاسکی غیبتیں شروع کردیتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    میں روزانہ بد زبانی کروں اس کی شدت کا مجھے کبھی احساس نہیں ہوتا، لیکن دوسرے کی زبان سے خلاف مروت وخلاف ادب نکلنے والا ایک جملہ بھی میرے لیے بھاری ہوتاہے ۔ ۔ ۔ ۔
    میں کسی کا دل دکھاؤں، کسی کو طعنہ دوں، کسی کو سب کے سامنے رسوا کروں، کسی کو عار دلاؤں، جائز ہے ، میرا والد یا میرا کوئی ساتھی اصلاح کی نیت سے ہی مجھے میری غلطی پر ٹوک دے ، مجھے سمجھانے کی کوشش کرے تو میں چراغ پا ہو جاتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔۔
    میں فضول خرچی کروں تو یہ سخاوت ، میرا مقابل یہی کرے تو اسراف ۔ ۔ ۔ ۔۔
    میں کسی کو سب کے سامنے ڈانٹوں تو یہ حق گوئی اور سامنے والا کرے تو یہ طعنہ زنی وتوہین۔۔ ۔ ۔


    آخر اتنی دورخی اور منافقت کیوں ہے ۔۔۔ ؟

    ایک طرف ہم لوگ اپنے دین کو ساری دنیا کے ادیان سے ہر لحاظ سے بہترین اور قابل عمل سمجھتے ہیں ،فخر سے نعرے لگاتے ہیں کہ اسلام از دی بیسٹ اور یہ خواہش بھی رکھتے ہیں کہ ساری دنیا کے لوگ اسلام قبول کرلیں دوسری طرف اس حقیقت سے نظریں چرائے بیٹھے ہیں کہ کوئی دین اور اسکی دعوتی تحریک محض اپنے عقائد وافکار او ر مخصوص آئیڈیالوجی کی بنیاد پر دلوں کو نہیں جیت سکتی ، غیروں کے دلوں پر اثر اس دین کے ماننے والے فرد کا کردار، اخلاق، معاشرتی زندگی کرے گی۔

    ہمارے سامنے ہے کہ ہمارے اکابر ین اور آبا کے پاس اگرچہ اس قدر میڈیائی اسباب ووسائل نہ تھے لیکن پھر بھی لوگ انکے آگے بچھتے چلے گئے اور اسلام پوری دنیا پر پھیلتا چلا گیا او راسلامی تعلیمات نے دلوں کو جیت لیا اسکی وجہ یہ تھی کہ اس وقت اسلامی دعوتی عمل کی بنیاد مسلمان کی زندگی پر تھی جس میں اسلام اپنی تمام تعلیمات کے ساتھ جلوہ افروز نظر آتا تھا، اور انکی انفرادی اور اجتماعی اصلاح پہلو بہ پہلو چل رہی ہوتی تھی ۔ مبلغ اعظم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک فرد سے محنت شروع کرکے اپنے نمائندوں کو اپنے عمل سے یہ سمجھایا تھا کہ معاشرہ کی اصلاح فرد کی اصلاح کے بغیر مفید اور دیرپا نہیں ہوتی ، اس لیے انکے ہاں اصلاح فرد سے شروع ہوتی اور پھر انکا تربیت یافتہ ایک تنہا فرد شہروں ،بستیوں میں انقلاب برپا کردیتا ۔ ۔ ۔ ماضی کا دنیاد ارمسلمان تاجر اور بکریاں چرانے والا بھی ہزاروں لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بن جاتا ۔


    ہمارے ہاں آج فرد کی اصلاح بے توجہی کا شکار ہے، لوگ کہتے ہیں میرے یا ایک بندے کے ٹھیک ہونے سے کیا ہوجائے گا اس لیے وسائل کی کثرت کے باوجود ہمارے معاشرے میں فساد ہے اور دعوتی عمل میں تاثیر نہیں، ہم لوگ غیر مسلموں کو دین کےقریب لانے کے بجائے انکی اس دین حق سے دوری کا سبب بنے ہوئے ہیں ۔ حقیقت میں ہم نے کبھی اپنی اصلاح کی کوشش ہی نہیں کی، ہر آدمی اچھے عمل کی ابتدا دوسرے سے کروانا چاہتا ہے۔ ۔ ۔ ۔اگر آج ہم سے ہر بندہ اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کرلے اور یہ عہد کرلے کہ میرے سے آئندہ ان شااللہ غلط اور خلاف اصول و قانون کام نہیں ہو گا تو ایک ٹائم آئے گا کہ ہمارا معاشرہ ایک آئیڈیل معاشرہ بن جائےگا۔ ۔ ۔ فی الحال ہم ہر دن میں دسیوں گناہوں سے تو بچ جائیں گے یا کم از کم معاشرے سے ایک غلط آدمی کی تو کمی ہوجائے گی۔
    اللہ ہمیں توفیق عطا فرما دے

  2. #2
    Shabnam Khan's Avatar
    Shabnam Khan is offline Senior Member+
    Last Online
    26th December 2013 @ 01:09 PM
    Join Date
    14 Jan 2011
    Location
    Lahore
    Age
    27
    Gender
    Female
    Posts
    1,783
    Threads
    13
    Credits
    1,010
    Thanked
    83

    Default

    nice sharing
    SHABNAM khan

  3. #3
    Jalila's Avatar
    Jalila is offline Advance Member
    Last Online
    2nd November 2023 @ 08:07 AM
    Join Date
    02 Apr 2010
    Location
    Multan
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    5,059
    Threads
    160
    Credits
    1,683
    Thanked
    370

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 4th April 2020, 07:49 PM
  2. سعودی عربSearch On
    By Confuse in forum General Knowledge
    Replies: 28
    Last Post: 10th November 2016, 10:07 PM
  3. رمضان میں زبان کی حفاظت
    By mosakhan in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 9
    Last Post: 20th July 2011, 10:07 PM
  4. ہر کام کا وقت مقرر ہے
    By IqbalKuwait in forum Islam
    Replies: 0
    Last Post: 10th July 2011, 07:58 PM
  5. الشیخ اسامہ کے نقش قدم پر
    By MOHAMMEDIMRAN in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 13
    Last Post: 24th June 2011, 05:44 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •