السلام و علیکم!
امید ہے تمام دوست خیریت سے ہونگے،
آج سوچا آپ کے ساتھ اپنے کالج کی کچھ تصاویر پیش کی جائیں،
تو دوستو میں آپ کو بتاتا چلوں کہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں پڑھتا ہوں جو کہ
1913
میں ایک سکول کی حیثیت سے تعمیر کیا گیا اور بعد میں اسے کالج کا درجہ ملا،اور کچھ عرصے بعد اسے یونیورسٹی کا درجہ ملنے والا ہے!
اس کالج کی زمین چکوال کے بااثر آدمی راجہ سرفراز خان نے ڈونیٹ کی تھی جوکہ
80بگہہ بتائی جاتی ہے،
چلیں آپ کو اس کے کچھ مناظر دکھائے جائیں!
سب سے پہلے کھانے پینے سے میرا مطلب ہے کیفے ٹیریا سے آغاز کرتے ہیں،
دائیں طرف کینٹین ہے،
اب اس کی پرانی مین بلڈنگ کا ایک تصویری منظر
ٹھیہریے ٹھیہریے آپ کو نئی بلڈنگ بھی دکھا دیں،نئی بلڈنگ پرانی بلڈنگ کی پشت میں تعمیر کی گئی ہے اور دونوں ساتھ ساتھ ہین
اب آتے ہیں کرکٹ کے میدان کی طرف جس کی تصویر پرانی بلڈنگ سے لی گئی ہے
سیڑھیوں سے پرے گراونڈ ہے!
اب آتے ہیں ہمارے کیمسٹری ڈیپارٹمینٹ کی طرف
ارے ارے فزکس لیب بھی دیکھتے جائیں
اب آتے مین گیٹ کی طرف جو کہ وہ سامنے ہے
بہت جلد مزید تصاویر و مناظر کے ساتھ حاضر ہوؤں گا اسی تھریڈ میں!
تب تک کے لیے خدا حافظ!
Bookmarks