و علیکم السلام رحمۃ اللہ و برکاۃ
سب سے پہلے آپ کے کالج والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہہ سے اتنی اچھی معلوماتی تحریر پڑھنے کو ملی،
آپ کی تعریف کیا کروں ردا فاطمہ آپ تو الحمدللہ دن بہ دن معلومات کا خزانہ بنتی جارہی ہیں۔
میں جب یہ تحریر پڑرہا تھا تو آپ کی بتائی دونوں اقسام کا عملی مشاہدہ آفس کی زیراکس مشین اور میرے فون میں محسوس کیا۔ دور حاضر میں ہم اس مقام پر ہیں جہاں صرف آم کھانے سے مطلب ہے گٹھلیاں گننا تو دور ان کو اٹھا کر پھک نا بھی جان پر آتا ہے۔
آپ کے یہ مضمون بہ آسانی ہم تک پہنچ گیا اس کے لیے آپ کی محنت کی تعریف کروں گا۔ اور اس سے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہوں گا ۔ رومن انگلش اردو میں لکھنا تو کوئی آپ ہی سے سیکھے۔
اللہ تعالیٰ سے آپ کی علم میں فراست اور اضافہ کی دعا کرتا ہوں کہ آپ کو علم اور فراست عطاء فرمائے اور آپ کے اس عمل کو نیکی میں تبدیل فرمائے آپ کے نیت میں اخلاص عطاء فرمائے ۔آمین آمین ثم آمین
بجاہ النبی الامینﷺ
Bookmarks