ـ
•
•
•
لاہور (نمائندہ خصوصی + اپنے نمائندے سے) فیس بک ویب سائٹ کی ایک اور ناپاک جسارت ‘ قرآن پاک کی توہین سے متعلق ایک نیا ویب پیج بنا دیا، فیس بک استعمال کرنے والوں کو ( نعوذ بااللہ) قرآن پاک کی توہین کی کھلی دعوت دی گئی ہے، توہین آمیز خاکے بھی کثرت سے موجود ہیں، فیس بک کی اس ناپاک جسارت پر مسلمانوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے تحریک حرمت رسول ﷺ نے آج جمعہ کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں کی یہودیوں کی طرف سے لانچ کی گئی فیس بک نامی ویب سائٹ نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا دن منانے کی ناپاک جسارت کے بعد قرآن پاک کی توہین سے متعلق ایک نیا ویب پیج بنایا ہے جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ تحریک حرمت رسول پاکستان نے فیس بک کی اس ناپاک جسارت پر شدید احتجا ج کیا ہے دینی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی گستاخی پر فیس بک کی حمایت کرنے والے حکومتی ذمہ داران کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں اعلیٰ عدالتوں کو بھی اس بات کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔ ویب سائٹ فیس بک پر مستقل پابندی عائد کرنی چاہیے۔ مولانا امیر حمزہ، حافظ محمدعاکف سعید ، علامہ احمد علی قصوری ، علامہ زبیر احمد ظہیر، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا محمد شفیع جوش ، حافظ عبدالغفار روپڑی ، مولانا محمد امجد خان، سید نو بہار شاہ ، علامہ علی غضنفر کراروی، قاری محمد یعقوب شیخ ، مولانا سیف الدین سیف، قاری محمد یوسف احرار، حافظ خالد ولید، مولانا محمد عاصم مخدوم و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلم حکمرانوں کی سر براہی کانفرنس بلا کر واضح موقف اختیا رکیا جائے اور بیرونی قوتوں کو صاف کہہ دیا جائے کہ جس کسی نے بھی قرآن پاک یا نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی تمام مسلم ممالک آئندہ سے اس کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ علاوہ ازیں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف دینی ، سیاسی و سماجی تنظیموں کا احتجاج گذشتہ روز بھی جاری رہا، تحریک حرمت رسول کے زیر اہتمام کراچی، کوئٹہ، ژوب، زیارت ،پسرور اور گوجرانوالہ میں حرمت رسول کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا، جن مےں شامل ہزاروں افراد نے تحفظ حرمت رسول کے لئے قربانیاں اور شہادتیں پیش کرنے کا عزم کیا، المحمدیہ سٹوڈنٹس نے ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں حرمت رسول ﷺ سیمینارکا اہتمام کیا، تعلیمی اداروں کے طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی، مقررین نے کہا کہ صلیبی و یہودی آزادی اظہار رائے کے نام پر پوری دنیا کے امن کو داﺅ پر لگا رہے ہیں، مسلم حکمران امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلہ میں قائم اتحاد سے باہر نکل آئیں، عالمی سطح پر توہین انبیاءکی شان میں گستاخی کی سزا کا قانون پاس کروانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے
from this link
http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakistan...Jul-2010/35389
Bookmarks