السلام علیکم دوستو میں کوئی نیا ممبر نہیں ہوں ۔ میں بہت پرانا ممبر ہوں لیکن تعارف آج کروا رہا ہوں۔ میرا نام سید حامد علی ہے اور تعلیمی لحاظ سے بی ایل آئی ایس اور بی ایڈ ہوں۔ اورمیں سرکاری سکول میں اکاونٹنٹ کی جاب پر ہوں۔ مجھے اس فورم میں آ کر اتنا کچھ ملا کہ بیان سے باہر ہے۔ دوستوں کا جمگھٹ اتنا ہےاور ہر دوست کسی نا کسی کی مدد کرتا اور ہر کوئی نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ میں نے پوسٹ اور تھریڈ لکھنا بہت دیر بعد شروع کیا۔ شاید میری مصروفیت ہی آڑے رہی۔ میں نے فائدہ تو بہت لیا لیکن دوستوں کا شکریہ کرنا بھول جاتا تھا۔ مجھے یہاں اس فورم میں ممبر بننے پر فخر محسوس ہوتا ہے کہ یہاں وہ نیک لوگ موجود ہیں جو فی سبیل اللہ ہر کام میں مہارت رکھتے ہیں۔ آللہ تعالیٰ ان کی زندگیاں دراز کرے اور صدا خوش رکھے۔ میں بولنے کے لئے تو بہت کچھ بولتا لیکں میری پوسٹ بہت لمبی ہو جائے گی۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
Bookmarks