اسلام و علیکم
پیارے دوستو ! ------
میری یہ کسی بھی ویب سائٹ پہ پہلی پوسٹ ہے اوراگر اس میں مجھے آپ کی قیمتی آراء ملیں تو انشاء اللہ
میں اپنے کمپیوٹر کے متعلقKnowledge کو آپ لوگوں تک پہنچاتا رہوں گا۔
میں اپنی اس پوسٹ میں آپ کو بتا نا چاہتا ہوں کہ آ پ اپنے کسی بھی پسندیدہ فولڈر، فائل، گیم یا وڈیو کو Run کی Command سے چلا سکتے ہیں اور اس کے لئے آپ کو کچھ زیادہ کرنا بھی نہیں۔
بس آ پ اپنے کسی بھی پسندیدہ فولڈر، فائل، گیم یا وڈیو کا شارٹ کٹ بنائیں اور اس کو وہ نام دے دیں جو کہ آپ اس کے لئے Run کی Command بنانا چاہتے ہیں ۔
بس یاد رہے کہ اس نام میں Space نہ ہو اور نہ ہی اس نام سے پہلے کوئی Run کی Command بنی ہوئی ہو۔
اب اس شارٹ کٹ کو اپنی Windows والی ڈرائیو میں Windows کے نام سے موجود فولڈر کے اندر System32 نام کے فولڈر میں کاپی کر کے رکھ دیں۔
لیجئیے جناب ! آپ کی مطلوبہ Run کی Command بن چکی ہے۔ Enjoy کریں اور مجھے بھی اپنی دعاوں میں شامل کریں۔ میں آپ کی آراء کا منتظر ہوں گا۔
آپ کی دعاوں کا طلب گار اس Platform پر آپ کا نیا دوست عدنان
Bookmarks