اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: اور تم سب اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ نیک برتائو کرو اور قرابت داروں کے ساتھ بھی اور یتیموں کے ساتھ بھی اور مساکین کے ساتھ بھی اور قریب کے پڑوسی کے ساتھ بھی اور دور کے پڑوسی کے ساتھ بھی اور پاس بیٹھنے والے کے ساتھ بھی (مراد وہ شخص ہے جو روز کے آنے والا اور ساتھ اٹھنے بیٹھنے والا ہو) اور مسافر کے ساتھ بھی اور ان غلاموں کے ساتھ بھی جو تمہارے قبضہ میں ہیں، حسن سلوک سے پیش آئو. بے شک اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتے جو اپنے آپ کو بڑا سمجھے اور شیخی کی بات کرے. (سورۀ النساء، آیت نمبر 36)
Bookmarks