Results 1 to 10 of 10

Thread: ~* محمد یوسف کی کھانی ان کے زبانی *~

  1. #1
    Ahmedlumhs's Avatar
    Ahmedlumhs is offline Senior Member+
    Last Online
    10th November 2016 @ 09:31 AM
    Join Date
    24 Aug 2012
    Location
    Jannat nagar Sindh
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    2,137
    Threads
    90
    Credits
    0
    Thanked
    164

    Default ~* محمد یوسف کی کھانی ان کے زبانی *~

    
’’ہماری رہائش ریلوے کالونی گڑھی شاہو لاہور میں تھی ۔یہاں میرے ہم مذہبوں کے بھی گھرتھے لیکن زیادہ آبادی مسلمانوں کی تھی۔ اتفاق کی بات کہیے کہ میرا زیادہ اٹھنا بیٹھنا ملنا جلنا اور کھیلناکودنا بھی مسلمان لڑکوں کے ساتھ ہی تھا۔سچی بات یہ ہے کہ وہ بھی مجھے اپنے جیسے ہی لگتے تھے ۔مسلمانوں کے ہاں مجھے کوئی ایسی خاص خوبی یا امتیازی بات نظر نہیں آتی تھی کہ میرے دل میں مسلمان ہونے کا شوق پیدا ہوتا ،مسلمان لڑکوں کے مشغلے بھی میرے جیسے ہی تھے۔ ایف سی کالج میں پڑھائی کے دوران میری دوستی ایک ہم جماعت لڑکے جاوید انور سے قائم ہوئی وہ کرکٹ کے سپرسٹار اور ہمارے سینئر ساتھی سعید انور کا چھوٹا بھائی ہے۔ میں نے زندگی بھر اس جیسا لڑکا نہیں دیکھا ۔میں اسے ملنے سعید بھائی کے گھر جاتارہتا تھا ۔سعید بھائی تو 1989ء سے قومی ٹیم میں تھے ،میں کوئی نوسال بعد 1998ء میں ٹیم میں آیا ۔وہاں اکثر ایک سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر آجاتے تھے جو تبلیغی جماعت میں شامل ہوگئے تھے۔ وہ نیکی اور نماز روزے کی تلقین کیا کرتے تھے۔ لیکن اس وقت سعید بھائی کو ایسی باتوں کی لگن نہ تھی ۔اکثر جب ذوالقرنین حیدر یا تبلیغ والے دوسرے لوگ آتے تو سعید بھائی مجھے باہر بھیج دیتے کہ کہہ آئو کہ سعید گھر پر نہیں ہے۔ پھر میں نے دیکھا کہ آہستہ آہستہ ان کی طبیعت مذہب کی طرف آنے لگی ۔تبلیغی جماعت کے بزرگوں سے بھی ان کا میل جول بڑھ گیا۔ اپنی بیٹی کی وفات کے بعد وہ مکمل طورپر مذہبی رنگ میں رنگ گئے۔ اکثر تبلیغی دوروں پر رہنے لگے ۔وہ مجھے کہتے تھے ’’یوسف ہرروز سونے سے پہلے یہ دعا مانگا کرو۔‘‘ اے خدا!مجھے حق اور سچ کا راستہ دکھا… سعید بھائی نے مجھے ان دنوں کبھی یہ نہ کہا کہ مسلمان ہوجائو ہمیشہاس دعا کی تلقین کرتے رہے۔ میں سعید بھائی کی نصیحت کے مطابق ہمیشہ سونے سے پہلےیہ دعا مانگتا رہا ۔میں نے سعید بھائی میں آنے والی تبدیلیوں کو بڑے غورسے دیکھا اور بہت متاثر ہوا ،
پھر ایک عجیب بات ہوئی ۔میرا ایک دوست ہے وقار احمد، بڑی پرانی دوستی ہے ہماری ، یہ تین سال پہلے کی بات ہے میں حسب معمول رات کو یہ دعامانگ کر سوگیا کہ ’’اے خدا مجھے حق اور سچ کا راستہ دکھا‘‘ رات میں نے خواب میں اپنے دوست وقار کو دیکھا وہ خوشی خوشی میرے پاس آیا اور کہنے لگا’’سنا ہے تم مسلمان ہوگئے ہو‘‘ میں نے اسے کوئی جواب نہ دیا ۔آنکھ کھلنے پر میں یہ سوچتا رہا کہ کیا واقعی اللہنے مجھے حق اور سچ کا راستہ دکھادیا ہے۔ وقار شیخوپورہ کا رہنے والا ہے۔ اتفاق دیکھئے کہ انہی دنوں پی آئی اے اور نیشنل بینک کے درمیان میچ کیلئے شیخوپورہ کرکٹ گرائونڈ تجویز ہوا۔ میں پی آئی اے کی طرف سے کھیل رہا تھا ۔شیخوپورہ پہنچا تو میرا وہی دوست وقار احمد مجھ سے ملنے آگیا۔ وہی خواب والی وضع قطع ، میں اس وقت حیران رہ گیا جب اس نے بالکل اسی انداز سے مجھ سے پوچھا ’’سنا ہے تم مسلمان ہوگئے ہو؟‘‘میں اس کا منہ دیکھنے لگا۔ یہی وہ لمحہ تھا جب مجھے یقین ہوگیا کہ اللہ نے مجھے اشارہ دے دیا ہے کہحق کا راستہ کیا ہے ۔
شام کو میں شیخوپورہ سے لاہور آیا تو سیدھا کیولری گرائونڈ سعید بھائی کے پاس چلا گیا یہ اکتوبر 2002ء کا ذکر ہے ۔میں نے سعید بھائی سے کہا ’’میں مسلمان ہوناچاہتا ہوں‘‘ سعید بھائی نے مجھے گلے سے لگالیا مجھے کلمہ پڑھایا اور میری دنیا بدل گئی۔ اس دوران میں جب بھی رائے ونڈ جاتا اور حاجی عبدالوہاب صاحب سے پوچھتا کہ اب مجھے اسلام قبول کرلینے کا اعلان کردینا چاہئے تو وہ کہتے’’نہیں ابھی نہیں‘ شاید انہیں میری شکل دیکھ کر اندازہ ہوتا تھا کہ ابھی میں اس لائق نہیں ہوا ۔میری مولوی فہیم صاحب اور طارق جمیل صاحب سے بھی ملاقاتیں ہوتی رہیں۔ انضمامبھائی کو پتہ چلا تو انہوں نے بڑی شفقت کی۔ جون 2005ء میں کرکٹ ٹیم کچھ میچ کھیلنے سعودی عرب گئی ۔میچ تونہ ہوئے البتہ ٹیم نے عمرہ کیا ۔اس سے کوئی ڈیڑھ دومہینہ پہلے میری بیوی بھی اسلام قبول کرچکی تھی میں نے اسے آزادی دی تھی کہ وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے۔ پوری ٹیم نےعمرہ کیا لیکن میں ان کےساتھ شامل نہ ہوا کیونکہ ابھی تک میں نے مسلمان ہونے کا کھلااعلان نہیں کیا تھا لیکن مجھے سخت بے تابی تھی کہ عمرے کی سعادت حاصل کروں ۔ میری بیوی بھی میرے ہمراہ تھی ۔ اب وہ تانیہ کی بجائے فاطمہ ہوچکی تھی۔رائے ونڈ سے مولوی فہیم صاحب نے مکہ میں موجود عالمگیر صاحب کےذمہ لگایا اور وہ رات گئے ہم دونوں کو حرم شریف لے گئے ہم نے عمرہ ادا کیا ، یہ اللہ کا بہت بڑا کرم تھا۔ رات کے پچھلے پہر شروع ہونے والا عمرہ صبح پانچ بجے ختم ہوا۔ میں نے اسی وقت مولوی فہیم صاحب کو فون کیا انہوں نے حاجی عبدالوہاب صاحب سے ذکر کیا جنہوں نے مجھے قبول اسلام کا اعلان کرنے کی اجازت دے دی۔ پاکستان واپس آتے ہی میں نے اعلان کردیا ۔اسے اتفاق یا قدرت کا انعام کہیے کہ میں نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے نام بھی مسلمانوں والے رکھے تھے۔ بیٹی کا نام انیقہ یوسف اور بیٹے کا نام دانیال یوسف ہے ۔میرے قبول اسلام پر والد صاحب نے برہمی کا اظہار نہیں کیا والدہ کچھ رنجیدہ ہوئیں لیکن اب سب کچھ معمول پر آرہا ہے میں اللہ سے دعا گورہتا ہوں کہ وہ میرے پورے خاندان کو حق اور سچکا راستہ دکھادے۔ آمین۔ ‘‘


  2. #2
    Ijaz Farooq's Avatar
    Ijaz Farooq is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 10:28 PM
    Join Date
    17 Jul 2011
    Location
    J.W-Bhakkar
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    11,319
    Threads
    415
    Credits
    930
    Thanked
    1349

    Default

    umda.
    jazakallah

  3. #3
    DARK BOY's Avatar
    DARK BOY is offline Senior Member+
    Last Online
    28th February 2014 @ 07:29 PM
    Join Date
    24 Nov 2012
    Location
    Rawalpindi
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,879
    Threads
    61
    Credits
    0
    Thanked
    455

    Default



  4. #4
    sallu2077's Avatar
    sallu2077 is offline Advance Member
    Last Online
    20th November 2020 @ 06:04 PM
    Join Date
    24 Feb 2009
    Gender
    Male
    Posts
    5,345
    Threads
    79
    Credits
    93
    Thanked
    53

    Default


  5. #5
    ikram62's Avatar
    ikram62 is offline Anti-spam
    Last Online
    30th March 2024 @ 09:55 PM
    Join Date
    14 Feb 2010
    Location
    Mardan
    Age
    49
    Gender
    Male
    Posts
    9,235
    Threads
    1149
    Credits
    6,062
    Thanked
    801

    Default

    Masha Allah. Jazak Allah.

  6. #6
    Raza673 is offline Senior Member+
    Last Online
    11th February 2014 @ 07:44 PM
    Join Date
    12 Oct 2012
    Age
    43
    Gender
    Male
    Posts
    348
    Threads
    53
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Default

    Islam zinda baad

  7. #7
    PCT832 is offline Senior Member+
    Last Online
    12th March 2015 @ 09:36 PM
    Join Date
    27 Jan 2013
    Location
    Mianwali
    Gender
    Male
    Posts
    38
    Threads
    6
    Credits
    699
    Thanked: 1

    Default

    Code:
    Code:
    Allah Apko khush RAKHAY

  8. #8
    saleemhaidar is offline Senior Member+
    Last Online
    29th April 2014 @ 06:16 AM
    Join Date
    25 Jan 2013
    Gender
    Male
    Posts
    55
    Threads
    9
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Default

    Jazaalallah aap ne eimaan ko taazah kar diya....

  9. #9
    Ahmedlumhs's Avatar
    Ahmedlumhs is offline Senior Member+
    Last Online
    10th November 2016 @ 09:31 AM
    Join Date
    24 Aug 2012
    Location
    Jannat nagar Sindh
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    2,137
    Threads
    90
    Credits
    0
    Thanked
    164

    Default

    Jazakallah

  10. #10
    nissa's Avatar
    nissa is offline Senior Member
    Last Online
    23rd April 2019 @ 10:44 AM
    Join Date
    21 Dec 2011
    Gender
    Female
    Posts
    1,424
    Threads
    54
    Credits
    3,044
    Thanked
    30

    Default

    MASHAH ALLAH
    [CENTER][SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 4th April 2020, 07:49 PM
  2. اسلام تلوار سے نہیں پھیل
    By imran sdk in forum General Discussion
    Replies: 2
    Last Post: 30th June 2019, 10:11 PM
  3. Replies: 21
    Last Post: 10th February 2016, 11:45 AM
  4. Replies: 52
    Last Post: 18th December 2013, 02:12 PM
  5. سپائیڈر گروپ کا نیا نشانہ
    By imran sdk in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 4
    Last Post: 29th January 2013, 09:25 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •