سام سنگ کی 128GB فلیش ڈرائیو
سام سنگ والوں نے اس بدھ کو بتایا ہے کہ وہ 128 جی بی کی سالڈ سٹیٹ فلیش پروڈیوس کر رہے ہیں! اور اسی سال کے آخر تک 256 جی بی کی گنجائش والی ڈرائیوز بھی پروڈیوس کرنا شروع کردی جائیں گی۔
سالڈ سٹیٹ ڈرائیو (SSDs) میں ڈیٹا مقناطیسی پلیٹوں جو کہ عام ہارڈڈسک میں ہوتی ہیں، کے بجائے فلیش میموری چپس پر محفوظ ہوتا ہے۔ فلیش میموری چپس کے فوائد بنسبت ہارڈڈسک بہت ہیں، ایک تو یہ بجلی بہت کم استعمال کرتی ہیں اور چونکہ اس میں گھومنے والا کوئی پرزہ نہیں ہوتا اس وجہ سے اسکے مکینیکل کے خراب ہونے کے مواقع بہت کم ہوتے ہیں۔
جبکہ دوسری طرف دیکھا جائے تو فلیش میموری چپس کی قیمت ہارڈ ڈسک سے زیادہ ہوتی ہے۔
سام سنگ کی 128 جی بی اور 64 جی بی کی SSDs کے سائز 1.8 انج 2.5 انج ہیں، جو کہ بہت سی دستیاب ڈیوائسز میں لگ سکتی ہیں۔ سام سنگ نے 32 جی بی اور 64 جی بی کی ڈرائیوز بھی بنائی ہیں۔ جبکہ 128 جی بی کی قیمت ابھی طے نہیں ہوئی!
Bookmarks