Quote gilani_pgc said: View Post
آج کل بہت سی میگزین شائع ہوتی ہیں۔یہ سب اپنی اپنی جگہ مختلف حیثیتوں سے اہم تو ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی جدید دور کا مکمل احاطہ نہیں کرتی یوں پڑھنے والے میں تشنگی باقی رہ جاتی ہے۔ اب خداوندِ کریم کے فضل و کرم سے وہ وقت آیا ہے جب پاکستان کی نو خیز نسل کو آئی ٹی جیسے اہم شعبہ سے بہرہ ور ہونے کا موقع ملا ہے ۔ مگر امتیاز اور بلند مرتبہ اس وقت حاصل ہوتا ہے ٗ جب پڑھنے والے کو مستند اور منظم معلومات حاصل ہوںٗ لہذا اس اہم مقصد کے حصول کے لئے رسالہ میں ہر موضوع پر وسیع معلومات اور مباحث کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ آپ کے سامنے ہے۔
عام طور پر رسالہ کی تصنیف بظاہر کوئی تخلیقی کام نہیں۔ لیکن اسکی حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ایسے رسالہ کی تصنیف میں زبان و بیان سے لےکر موضوعات اور مواد تک کے تمام مراحل میں کئی عوامل کو سامنے رکھنا پڑتا ہے۔لکھنے والے کے الفاظ کے انتخاب اور جملوں کی ساخت پر خاص توجہ دینا ہوتی ہے۔رسالہ آئی ٹی دنیا ان تمام عوامل کو مدنظر رکھ کے تحریر کی گئی ہے۔
حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ محترم