دنیائے انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے ویب براؤزر کروم کے آپریٹنگ سسٹم کو ہیک کرنے والے شخص کو 3.14159 ڈالرز کے قریب انعام دینے کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان اس لیے بھی حیرت انگیز ہے کہ گوگل اس سے پہلے اپنے سسٹم ہیک کرنے پر 10 لاکھ یا 20 لاکھ ڈالرز کا اعلان کرتا تھا، حالیہ اعلان سے گوگل کا کروم کی سیکورٹی پر اس کے اعتماد کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
گوگل کروم کے ڈویلپر کرس ایونز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ماننا ہے کہ بڑا انعام کروم آپریٹنگ سسٹم کے دفاع کو لاحق چیلنجز کو بڑھا دیتا ہے۔
گوگل کے کروم او ایس کو سب سے محفوظ آپریٹنگ سسٹم قرار دیا ہے تاہم ابھی تک حقیقی دنیا میں اس کی آزمائش نہیں ہوئی ہے۔
Bookmarks