اگر آپ ایپل یا اینڈرائیڈ سمارٹ فون یوزر ہیں تو یقیناً آپ نے مشہور زمانہ گیم
Temple Run
تو ضرور کھیلی ہوگی۔اسکا پہلا ورژن آئی ٹی دنیا پر شئیر ہو چکا ہے۔۔
یہ ایک اینڈ لیس گیم ہے۔۔۔جس میں آپ ایک مندر سے بت چراتے ہیں جسکی وجہ سے قدیم طلسماتی بندر آپکی جان کے دشمن بن جاتے ہیں، لہذا آپ کو اس مندر سے جان بچانے کے لیے بھاگنا پڑتا ہے۔ لیکن جناب جتنا مرضی بھاگ لیں اس گیم میں آخر کار آپکا کریکٹرمر ہی جاتا ہے، کبھی بندروں کے ہاتھوں، کبھی آگ میں جھلس کر یا پھر کھائی میں گر کر۔
چند دن قبل ہی گیم ڈیویلپر
Imangi Studios
کی جانب سے اسکا دوسرا پارٹ
Temple Run 2
آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا اور صرف
13 دنوں کے اندر یہ دنیا کی سب سے تیزی سے مقبول ہونے والی گیم بن گئی ہے۔
ان 13 دنوں میں
50 ملین سے زائد افراد نے اس گیم کو ڈاؤنلوڈ کیا ہے، یوں اس نے ایک اور مشہور موبائل فون گیم
اینگری برڈز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ Temple Run
کے پہلے پارٹ کو اب تک
170 ملین لوگوں نے ڈاونلوڈ کیا تھا لیکن دوسرے پارٹ نے چند ہی دن میں
50 ملین کا ہدف عبور کر لیا ہے لہذا یہ گیم مزید مقبولیت حاصل کرے گی۔
:ایکسٹرا فیچرز
گیم کے اس دوسرے پارٹ میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں ، جیسے
رسی سے لٹکنا،
آگ کے شعلے ، پہلے سے تیز رفتار اور تین بندروں کی جگہ صرف ایک بندر نمایاں ہیں۔ ۔
Temple Run
گیم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کپڑوں، کتابوں اور کارڈ گیمز کے بہت سارے برانڈز نے بھی گیم ڈیویلپرز سے معاہدے
کر لیے ہیں، اسی طرح 2012 میں ڈزنی کے تعاون سے
Temple Run Brave
کے نام سے ایک خصوصی گیم بھی متعارف کروائی گئی جس میں فلم Brave اور Temple Run
کی کہانی کو یکجا کر دیا گیا۔
انڈرائیڈ او-ایس
مارکیٹ لنک
آئی او ایس لنک
Bookmarks