[COLOR="YellowGreen"][اسلاآباد:مالم جبہ، گلگت،استوراورمری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ رک گیا تاہم ہرطرف برف ہی برف نظرآرہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مالم جبہ میں برفباری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں 10 فٹ برف پڑی۔

کالام میں 6 فٹ، مری، پارا چناراوراسکردو میں 2،2 فٹ جبکہ استور میں ایک فٹ برف پڑی۔

محکمہ موسمیات نےاسلام آباد سمیت راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، پشاور،کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اورکشمیر میں کہیں کہیں موسلا دھاربارش کی پیش گوئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں مطلع صاف رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔

ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی 11 اورقلات میں منفی6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کی سرد ہواؤں نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لےرکھا ہے، گزشتہ روز کی طرح آج بھی کراچی میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

دارالحکومت میں درجہ حرارت 7 سینٹی گریڈ، لاہور11، کراچی 14، پشاور 6 اورکوئٹہ میں منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔/COLOR]