بیجنگ:چین کی” ون چائلڈ” پالیسی کےباعث چینی باشندے اپنےبچوں کوقتل کرنےلگےہیں۔

ذرائع کےمطابق چین کےشمالی شہروین ژاؤمیں جرمانےسےبچنےکیلئےایک جوڑے نےاپنے 13 ماہ کےبچےکو کار تلے کچل کرہلاک کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس وقت بچے کی والدہ بھی کارمیں موجود تھی جبکہ اس کا والد کارچلارہا تھا۔

چینی عہدیدارنےفرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے واقعہ کی تصدیق کی اوربتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

پولیس نے ویب سائٹ پرجاری اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بچے کوزخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ بچ نہ سکا،پولیس کےمطابق اس وقت بچے کی ماں کار میں موجود تھی جبکہ اس کا والد کار میں داخل ہواتھا۔

پولیس نےمزید تفصیلات نہیں بتائی کہ اس جوڑے نےاس سے پہلے کتنی مرتبہ ایسا کیا ہے۔

یاد رہے کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے چین میں 30 سال پہلے” ون چائلڈ” پالیسی لاگو کی گئی تھی جس کے تحت آئندہ کسی جوڑے کے ہاں ایک سے زیادہ بچہ پیدا ہوا تواسے سخت جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

“ون چائلڈ” کے منفی اثرات ابھرنا شروع ہوگئے ہیں، بعض کیسزمیں خواتین کواسقاط حمل پربھی مجبورکیا جاتا ہے۔