Name:  asteroid.jpg
Views: 359
Size:  66.2 KBواشنگٹن:امریکی خلائی ادارے” ناسا” نےدعویٰ کیا ہے کہ ایک سیارہ زمین کےمدار کی جانب بڑھ رہا ہےتا ہم یہ زمین سے نہیں ٹکرائےگا۔

“ناسا” کا کہنا ہے کہ سیارہ کے زمین کےمدارمیں داخل ہوتے ہی اس کی رفتارمزید بڑھ جائے گی۔

ڈاکٹرڈون یومینزکا کہنا ہےسائنسدان اس سیارے کی رفتاراورزمین کے مدار میں داخل ہونےکے وقت کےبارے میں بتا سکتے ہیں،یہ سیارہ ساڑھے 17 ہزارمیل فی گھنٹے کی رفتار سےآگے بڑھ رہا ہے اور15 فروری کوزمین کے مدار میں داخل ہوگا۔

ان کاکہنا تھا کہ پریشانی کی بات نہیں یہ بلوسیارہ جوں ہی زمین کے مدار میں داخل ہوگا تو گریویٹی کے باعث اس کا رخ مڑجائے گا اور یہ زمین سے ٹکرائے بغیریہاں سے گزر جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوسیارے کے یہاں سے گزرنے پرسائنسدان بہت پرجوش ہیں، اس سارے عمل کے مشاہدے سے کائنات کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی۔