سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے صارفین کو ہیکرز سے بچانے کے لئے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹیوئیٹر اس نظام کے تحت اکاؤنٹس کی تصدیق کا دو نکاتی آپشن اختیار کرے گا جس کے بعد ہیکرز کیلئے پاس ورڈ سے آگاہ ہوجانے کے باوجود اکاؤنٹس پر قابض ہونا ناممکن ہوجائے گا۔

ٹو ایف اے نامی اس نظام کے تحت گوگل کے جی میل سسٹم کی پیشکش بھی کی جائے گی، جبکہ انٹرنیٹ ایڈریسز تک رسائی کو بلاک کردیا جائے گا۔

ٹویٹر کا کہنا ہے کہ صارفین اس وقت تک اپنے اکاؤنٹ پر لاگ ان نہیں ہوسکیں گے جب تک انہیں موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے ایک کوڈ نہیں مل جاتا۔

یہ نظام سامنے لانے کا فیصلہ گزشتہ دنوں ڈھائی لاکھ ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک ہونے کے بعد کیا گیا۔