لندن : پاکستانی نوجوانوں کو انگریزی لکھنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ درست الفاظ لکھنا یا جملہ گرائمر کے مطابق رکھنا مشکل ہوجاتا ہے تو ایسے پریشان افراد کےلیے ایک نیا قلم سامنے آگیا ہے۔

جی ہاں ایک جرمن کمپنی نے ایسا قلم تیار کیا ہے جو غلط انگریزی لفظ یا گرائمر سے ہٹ کر جملہ لکھنے پر آپ کو ٹوک دے گا۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کا شاہکار یہ قلم آپ کو کسی غلطی پر وائبریٹر کے ذریعے جھنجھوڑے گا اور پھر آپ کی عقل کا کام ہے کہ کس حد تک اس غلطی کو درست کرپاتے ہیں۔

جرمن کمپنی لرن شفٹ کے مطابق اس قلم کو بنانے کا مقصد نوجوانوں کو لکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے تاہم اس سے تمام عمر کے افراد مستفید ہوسکتے ہیں۔

اس قلم میں ایسے سنسرز نصب ہیں جو الفاظ یا جملے کی غلطی کو پکڑ کر اسے وائبریشن کی شکل میں ظاہر کردیتے ہیں۔