اب موبائل یا کوئی بھی ڈیوائس چارج کرنے کے لئے چارجر کی ضرورت نہیں کیونکہ اب آپ کے جسم کی گرمی ہی بجلی پیدا کرکے یہ کام کرے گی۔
جی ہاں معروف کمپنی فیوجی فلم نے ایسی ہلکے وزن کی فلم تیار کی ہے جو جسم سے گرمائش کے ذریعے توانائی پیدا کرکے اسے بجلی میں منتقل کردیتی ہے۔
یہ ڈیوائس جسے تھرمو الیکٹرک کنورٹر کا نام دیا گیا ہے، کے ذریعے بہت جلد آپ اپنے اسمارٹ فونز کو اپنی توانائی کے ذریعے چارج کرسکیں گے، جس کے بعد بجلی کے سوئچز کے ذریعے فونز کو چارج کرنے کا روایتی طریقہ کار اپنی موت آپ مرجائے گا۔
شمسی پینلز کے ذریعے اس عمل کو مزید موثر بنایا جاسکے گا یعنی اس سے بڑی برقی مصنوعات جیسے لیپ ٹاپ اور ای ریڈرز کو بھی چارج کیا جاسکے گا۔
فیوجی فلمز نے جاپان کے قومی ادارہ برائے جدید صنعتی سائس و ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ ڈیوائس پولی مر میٹریل کی مدد سے تیار کی ہے۔
Bookmarks