Name:  china-festival.jpg
Views: 136
Size:  93.9 KBبیجنگ:چین میں قمری سال کے آغاز پر بھر پورجشن منایاجارہاہے۔

بیجنگ میں لاکھوں لوگوں نےمنفرد انداز میں نئے سال کااستقبال کیا،رات کونیا سال شروع ہوتے ہی آتش بازی کے دل کش مناظردیکھنے میں آئے، فضاء میں ہرطرف پھلجڑیاں پھوٹتی نظرآئیں۔

قمری سال کےآغاز پر باقاعدہ تقریبات آج اتوارکی صبح سے ہی شروع ہوگئی ہیں،انتہائی سخت سردی کے باوجود بیجنگ کی سڑکوں پر ریلیاں نکالی جارہی ہیں، فنکاروں نے شوخ کلرکے روایتی ملبوسات پہن رکھے ہیں، فنکارمنہ سے آگ نکالنے کے مظاہرہ کررہے ہیں،ہرطرف ناچ گانے کا ماحول ہے۔

فنکارسانپ کی شکل کےفلوٹ بنا کرناچتے اورگاتےنظرآرہے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ شوخ رنگ کے ملبوسات زیب تن کئے ہوئےسڑکوں کے دائیں بائیں موجود ہیں۔

گھروں کی چھتوں اوربالکونیوں میں کھڑے ہوکر بڑی تعداد میں خواتین وبچےان نظاروں سےلطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جس میں لوگوں کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے۔

یادر ہے کہ اس موقع پرلوگ اپنے گھروں کے دروازے پر فائرکریکر پھوڑتے ہیں،چینی عقیدے کے مطابق ایسا کرنے سے شیطانی قوتیں دورہوتی اورخدا کوخوشنودی حاصل ہوتی ہے۔

چین کے معاشی حب شنگھائی میں اس قسم کے بے تحاشہ مناظردیکھنے میں آرہے ہیں