نیویارک :لمبی لمبی باتیں کرنے والے افراد کےلیے خوشخبر ی ہے کہ ایسا موبائل فون چارجر تیار کرلیا گیا ہے جو گرم کافی یا ٹھنڈے کین سے ہی آپ کی ڈیوائس کی بیٹری فل کردے گا۔

Epiphany One Puck نامی اس انوکھے چارجر سے فون کو یو ایس بی کیبل کے ذریعے منسلک کیا جاتا ہے،اس کے دونوں اطراف 2 لائٹس ہیں ایک سرخ اور ایک نیلی، جس میں سے سرخ روشنی گرم مشروب کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ نیلی بتی ٹھنڈے مشروب کی۔

اس میں حرارت یا ٹھنڈک کو اسٹرلنگ انجن کے ذریعے توانائی میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔

امریکی کمپنی Epiphany Labs نے اس انوکھے چارجر کو تیار کیا ہے اور متوقع طور پر اسے آئندہ برس کے شروع میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔