برطانوی مہم جوؤں نے گاڑی میں آدھی دنیا کا سفر ساڑھے 10 روز میں طے کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
فلپ ینگ اور پال بریس نے جنوبی افریقی شہر کیپ ٹاؤن سے لندن تک 10 ہزار 300 میل کا راستہ ساڑھے 10 روز میں طے کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا، اس سے پہلے پرانا ریکارڈ 13 روز کا تھا۔
اس کے علاوہ انھوں نے کیپ ٹاؤن سے لندن تک گاڑی میں تیز ترین سفر کا بھی ورلڈ ریکارڈ بنایا۔
فلپ اور پال نے روزانہ ایک ہزار میل کا راستہ اپنی 857 سی سی کی فیاٹ پانڈا میں طے کیا۔
اپنے سفر کے دوران یہ دونوں مصر اور سوڈان سمیت 13 ممالک سے گزر کر لندن پہنچے۔
Bookmarks