اسلام آباد:حکومت پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر زور دیا ہے کہ وہ قیام امن سے متعلق مذاکرات کےلیے ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کرے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا کہ جنگ بندی سے قبل طالبان کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔

رحمٰن ملک نے کہا کہ عوام نے طالبان کے نظام کو مسترد کردیا، عوام کی اکثریت بھی یہی چاہتی ہے کہ امن مذاکرات سے قبل ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کرے۔

وزیر داخلہ رحمٰن ملک نےیہ بھی کہا کہ طالبان رہنماؤں کو جان لینا چاہئے کہ احسان اللہ احسان ان کے ساتھ مخلص نہیں اور وہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔
79