اسلام آباد:پاکستان کا چینی انجن ساز کمپنی سے 50 ریل انجنز کی خریداری کا حتمی معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کےمطابق چینی کمپنی25 انجن رواں سال کے آخر میں اور باقی آئندہ سال اگست تک پاکستان کو فراہم کرے گی۔

چینی انجن ساز کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق پاکستان کے ساتھ ریل انجنز کی فروخت کا حتمی معاہدے طے پاگیا ہے۔ پاکستان کو 25 انجن رواں سال کے اختتام سے قبل جب کہ بقیہ آئندہ سال کے وسط تک فراہم کردیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ وزارت ریلوے پاکستان نے گزشتہ سال چینی کمپنی کو 50انجن بنانے کا آرڈر دیا تھاجس کی لاگت تقریباً 10 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔