لباس تن سے اُتار دینا
کسی کو باہوں کے ہار دینا
پھر اُس کے جذبوں کو مار دینا

اگر محبت یہی ہے جانا
تو معاف کرنا مُجھے نہیں ہے

گناہ کرنے کا سُوچ لینا
حسِین پریاں دبوچ لینا
پھر اُسکی آنکھیں ہی نُوچ لینا

اگر محبت یہی ہے جانا
تو معاف کرنا مُجھے نہیں ہے

کسی کو لفظوں کے جال دینا
کسی کو جذبوں کی ڈال دینا
پھر اُسکی عزت اُچھال دینا

اگر محبت یہی ہے جانا
تو معاف کرنا مُجھے نہیں ہے

اندِھیر نگری میں چلتے جانا
حسِین کلیاں مسَلتے جانا
اور اپنی فِطرت پہ مُسکرانا

اگر محبت یہی ہے جانا
تو معاف کرنا مُجھے نہیں ہے