Results 1 to 2 of 2

Thread: یو بی ایل کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو انوکھا تح

  1. #1
    Join Date
    01 Dec 2012
    Location
    Karachi Pakista
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    1,988
    Threads
    409
    Credits
    0
    Thanked
    181

    Default یو بی ایل کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو انوکھا تح

    زرمبادلہ کے ذخائرکی کمی کے شکارملک پاکستان میں نجی بینک کی جانب سے بیرون ملک کی جانے والی ٹرانزیکشنز پرانوکھاسرچارج عائد کردیاگیاہے۔

    یوبی ایل بینک کے کریڈٹ کارڈزاستعمال کرنے والے صارفین سے بھیجی گئی رقم کی مالیت کا 3 اعشاریہ 5فیصد”فارن ٹرانزیکشن چارجز”کے نام پر وصول کیاجا رہاہے۔

    یادرہے کہ پاکستان میں بیرونی آمدن کا اہم ترین ذریعہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کو قراردیاجاتارہاہے۔اس رقم کا خاصا حصہ ان اداروں کی جانب سے موصول ہوتاہے جو یہاں رہ کربیرونی دنیاکے کلائنٹس کو کمپیوٹرٹیکنالوجی،کال سینٹرزاوراسی سے ملتی جلتی دیگرخدمات مہیاکرتے ہیں۔ان خدمات کے لئے مذکورہ ادارے بیرونی دنیاکوجوادائیگیاں کرتے ہیں حالیہ چارجز ان پرعائدکئے گئےہیں۔

    آف شوربزنس کانام اختیارکرجانے والے اس شعبے نے ناصرف پاکستان میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو معاش فراہم کرنے میں اہم کرداراداکیاہے بلکہ بیرونی دنیامیں پاکستان کا وہ امیج بھی مثبت بنانے میں اہم کرداراداکیاہے جو حکومتی نااہلیوں کے سبب خراب ہواہے۔

    14سومقامی اور19بیرون ملک برانچزکے ساتھ یوبی ایل کا دعوی ہے کہ وہ پاکستان کے بڑے بینکوں میں سے ایک ہے۔

    کمپیوٹرٹیکنلوجی کے کاروبارسے وابستہ سعدشاہ نے آزادبرطانوی نیوزویب سائٹ دی نیوزٹرائب کے نمائندہ کو بتایاکہ “کسی پیشگی اطلاع یامرضی معلوم کئے بغیریونائٹیڈبینک کی جانب سے ساڑھے تین فیصدچارجزعائدکردئے گئے ہیں۔مذکورہ رقم عالمی سطح پر سخت مسابقت کا سامناکرنے والے افرادواداروں کے لئے سنگین مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔”

    پاکستان کے نجی بینکوں میں اپنی عجیب وغریب پالیسیوں کے سبب شہرت رکھنے والے یونائٹیڈ بینک نے کارڈہولڈرزسے اضافی رقم منہاکرنے کے علاوہ اس پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی بھی عائدکردی ہے۔”ایف ای ڈی چارجزآن فارن ٹرانزیکشن”کہے جانے والا یہ ٹیکس خدمات فراہمی کے اخراجات کومزید بڑھارہاہے۔

    “حکومتی سطح پر بیرون ملک خدمات فراہم کرنے والے پاکستانیوں کو ناصرف سائبرکرائم سے تحفظ نہیں ملتابلکہ انہیں انڈینز کا مقابلے کرنے کے علاوہ عالمی اداروں کی جانبدارانہ پالیسیوں کا بھی تنہاسامناکرنا پڑتاہے”سعدشاہ کایہ بھی کہناتھا کہ “جدید ٹیکنالوجیزکے حوالے سے پالیسی سازی کرنے والے اپنی کم علمی یاکام سے جان چھڑانے کی عادت کے سبب معاشی قتل عام کی وجہ بن رہے ہیں”۔

    پاکستان میں اسٹیٹ بینک کے گورنربھی اس بات کا اقرارکرچکے ہیں کہ گزشتہ 3ماہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 25فیصدکی کمی واقع ہوئی ہے۔کرپشن،بدنظمی،ناجائزمنافع خوری اورشعبہ جات کو درست طورپرسمجھے بغیراختیارکی گئی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ پاکستان کا ہر شہری تقریبا80ہزارروپے کا مقروض قراردیاجاتاہے۔

    پاکستانیوں کی صلاحیتوں کا اقرارکرنے والے اندرون وبیرون ملک حلقے اس بات کوتسلیم کرتے ہیں کہ حکومتی پالیسیوں کے سبب خدمات کی فراہمی یا مصنوعات کی تیاری پر آنے والی لاگت میں غیرمنطقی اضافہ بنیادی مسئلہ ہے۔معاشی ماہرین کامطالبہ رہاہے کہ اگریہ سلسلہ بند کر دیاجائے تومقامی افرادوادارے بیرونی دنیاکامیرٹ پرمقابلہ کر سکتے ہیں۔

    پاکستان کے سب سے بڑی شہرکراچی میں بینکوں سے وابستہ معاملات کی رپورٹنگ کرنے والے صحافی اورتجزیہ نگارمحمدامین نے دی نیوزٹرائب کو بتایاکہ یوبی ایل کا حالیہ اقدام نجی بینکوں کے من مانے فیصلوں کا ایک اورثبوت ہے۔امین کاکہناہے کہ صارفین سے طرح طرح کے ناموں پرچارجزکی وصولی ناجائزمنافع خوری کے رجحان کا حصہ ہیں

  2. #2
    sona_malik's Avatar
    sona_malik is offline Senior Member+
    Last Online
    20th February 2015 @ 06:25 PM
    Join Date
    20 Dec 2011
    Location
    Dubai Uae
    Gender
    Female
    Posts
    474
    Threads
    39
    Credits
    0
    Thanked
    38

    Default

    hmmmmmm........

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 4th April 2020, 07:49 PM
  2. Solved I am in great trouble please Help
    By jan jani in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 28
    Last Post: 29th April 2012, 12:32 PM
  3. ....خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ
    By *Abdul-Basit* in forum General Knowledge
    Replies: 18
    Last Post: 7th February 2011, 07:42 PM
  4. Replies: 4
    Last Post: 20th November 2009, 03:08 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •